پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز کی ڈومیسٹک میچ فیس پالیسی میں تبدیلی کر دی ہے، اب سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک میچ فیس ہی ملا کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اچانک ہی سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک میچ کھیلنے پر دی جانے والی مراعات کی پالیسی بدل ڈالی ہے جس کی وجہ سے سینٹرل کنٹریکٹ کے حامل کرکٹرز میں بغیر بتائے پالیسی تبدیل کرنے پر تشویش پائی جاتی ہے ۔
سینٹرل کنٹریکٹ اور قومی ٹیم میں شامل کرکٹرز کو ڈومیسٹک کرکٹ میں راغب کرنے کے لیے پی سی بی نے چند برس قبل پالیسی بنائی تھی کہ اگر سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے ہیں تو انہیں سینٹرل کنٹریکٹ کے مطابق میچ کے لیے آدھی فیس بھی ملے گی، تاہم اب کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک میچ میں شمولیت پر آدھی تنخواہ نہیں بلکہ صرف ڈومیسٹک میچ فیس ہی ملے گی، جو دیگر کھلاڑیوں کی بھی دی جائے گی۔
کرکٹرز کا کہنا ہے کہ پالیسی بتائے بغیر اچانک تبدیل کر دی گئی ہے، پیسے کم ملنے پر کرکٹرز میں تشویش پائی جاتی ہے ۔
ان کا کہنا ہے کہ چیئرمین رمیز راجہ نے تو پیسہ کرکٹرز کے لیے قرار دیا تھا لیکن اب تو کرکٹرز کے پیسے کم کر دیئے گئے ہیں۔
اس حوالے سے پی سی بی سے جب رابطہ کیا گیا تو بتایا گیا کہ ہر سطح پر معاوضوں کی تفریق ختم کی گئی ہے، سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کو اب یکساں میچ فیس ملتی ہے، سنیارٹی کے لحاظ اب سلیب سسٹم کا نظام لاگو نہیں رہا۔
انٹر نیشنل میچز میں یکساں میچ فیس ہے تو پھر ڈومیسٹک میں بھی یہی لاگو کیا گیا ہے، میچ فیس میں یکسانیت اور تفریق ختم کرنے کے لیے پالیسی کو تبدیل کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
