Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت میں دلہن دلہے کے ہمراہ امتحان دینے پہنچ گئی

Now Reading:

بھارت میں دلہن دلہے کے ہمراہ امتحان دینے پہنچ گئی

شادی کے موقعوں پر دُلہنوں کو عموماً  اپنے لباس، میک اپ اور زیورات کی  فکر  ہوتی ہے لیکن ان فکروں کو پسِ پشت ڈالتے ہوئے بھارت میں ایک  دُلہن امتحان دینے مرکز پہنچ گئی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کےمطابق بھارتی شہر راج کوٹ سے تعلق رکھنے والی شیوانگی بگتھاریا پارلر سے تیار ہوکر شادی ہال جانے کی بجائے دُلہا اور اپنے گھر والوں کے ہمراہ سیدھا امتحانی کمرے میں پہنچ گئیں۔

شیوانگی نجی جامعہ سے بیچلرز کررہی ہیں اور سوشل ورک کے پانچویں سمسٹر میں زیرِ تعلیم ہیں۔ انہوں نے انٹرویو میں بتایا کہ ان کےلئے امتحان دینا بہت ضروری تھا، جب شادی کی تاریخ رکھی گئی تو امتحانات کا شیڈول نہیں آیا تھا لیکن بعد میں پتا چلا کہ ان کا ایک پرچہ شادی کے روز ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیوانگی کا کہنا تھا کہ امتحانات کی تاریخ معلوم ہونے کے بعد انہوں نے گھر والوں سے اس بات کا تذکرہ کیا اور بتایا کہ وہ شادی والے دن ہی پرچہ دینا چاہتی ہیں جس پر گھر والوں نے کوئی اعتراض نہیں کیا۔

دلہن کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا کے کئی پلیٹ فارمز پر وائرل ہے جس پر صارفین شیوانگی اور ان کے ہونے والے شوہر کے فیصلے کو سراہ رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News

Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آدھی رات کو آئسکریم کھانے پر پابندی عائد
اے سی کے بغیر گرم گھر کو ٹھنڈا کرنے کا آسان ترین طریقہ
مصنوعی ذہانت کا کمال، مونا لیزا بھی گلوکارہ بن گئیں
برف میں لمبے عرصے تک رہنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم
6 سیکنڈ میں تصویر میں موجود اخبار تلاش کریں!!!
دنیا کی سب سے بڑی لفٹ کہاں موجود ہے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر

پی ڈی ایم ہر بحران سے فائدہ اٹھانا چاہتی ہے، شبلی فراز

Now Reading:

پی ڈی ایم ہر بحران سے فائدہ اٹھانا چاہتی ہے، شبلی فراز

شبلی فراز کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم ہر بحران سے فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم مہنگائی پر سیاست کررہی ہے، مہنگائی عالمی سطح پر ہے، پاکستان بھی متاثر ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی شعبہ آئی ٹی سے وابستہ ہے، آئی ٹی کے شعبے میں ہم بہتر ترقی کرسکتے ہیں، وزارت سائنس نے بڑی محنت کی ہے، صوبے اور ملک کے نوجوانوں کو آگے لانے کے لیے، نواجوانوں کو آگے جانے کے لیے آئی ٹی کے شعبے میں کافی مواقع موجود ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ صلاحیت رکھنے والے اس شعبے میں دوسروں کو بھی نوکریاں دے سکتے ہیں، وفاق اور صوبائی سطح پر اس شعبے پر کافی توجہ دی جارہی ہیں۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں پورا ایکو نظام بنایا گیا ہے، ماضی میں یہ شعبہ کافی نظر انداز رکھا گیا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ افغانستان ہمارا ہمسایہ ملک ہے، افغانستان کی معاشی صورتحال پریشان کن ہے، افغانستان کی خوشحالی اور امن کا اثر پاکستان پر براہ راست ہوتا ہے۔

شبلی فراز نے مزید کہا کہ افغانستان میں معاشی صورتحال غیر مطمئن ہے، جس کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھر کو افغانستان کی مدد کرنا ہوگی۔