Advertisement
Advertisement
Advertisement

سلمان خان کترینا کیف کی شادی میں کیوں شریک نہیں ہوں گے؟

Now Reading:

سلمان خان کترینا کیف کی شادی میں کیوں شریک نہیں ہوں گے؟

آج کل بھارتی میڈیا پر بالی ووڈ اداکار وکی کوشل اور اداکارہ کترینہ کیف کی شادی کا خوب چرچہ ہورہا ہے۔

تاہم اب بھارتی میڈیا کی جانب سے اطلاعات آرہی ہیں کہ سلمان خان سابقہ دوست اداکارہ کترینہ کیف کی شادی میں شرکت نہیں کریں گے۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے کترینہ کی شادی میں شرکت نہ کرنے کی وجہ سلمان خان کا مصروف ترین شیڈول قرار دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کےمطابق سلمان خان کی فلم ٹائیگر 3 کی شوٹنگ دسمبر میں شیڈول ہے اور دوسری جانب کترینہ کی شادی بھی دسمبر میں ہی متوقع ہے یہی وجہ ہے کہ شوٹنگ اور شادی کی تاریخوں میں تصادم کے سبب سلمان کترینہ اور وکی کی شادی میں شریک نہیں ہو پائیں گے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے سلمان خان کی جانب سے باضابطہ طور پر کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

Advertisement

دوسری جانب کترینہ اور وکی کی جانب سے شادی کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔

البتہ بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ وکی اور کترینہ کی شادی کی تیاریاں راجستھان کے رائل سکس سینسز فورٹ ہوٹل میں جاری ہیں، شادی کی تقریبات 7 سے 12 دسمبر تک جاری رہیں گی اور شادی کے لیے ہوٹل میں بکنگ بھی کر لی گئی ہے۔

شادی کی مرکزی تقریب جانا محل میں ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر