Advertisement
Advertisement
Advertisement

بنگلا دیش کرکٹ کو اپنے سسٹم میں تبدیلی کرنی پڑے گی،شعیب اختر

Now Reading:

بنگلا دیش کرکٹ کو اپنے سسٹم میں تبدیلی کرنی پڑے گی،شعیب اختر

سابق پاکستانی فاسٹ بالر شعیب اختر کاکہنا ہے کہ بنگلا دیش اگر کرکٹ میں آگے بڑھناچاہتا ہے تو اپنے سسٹم میں تبدیلی کرنی پڑے گی۔

تفصٰلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر پر شعیب اختر نے اپنے ویڈیو پیغام میں قومی ٹیم کو سیریز میں بنگلا دیش کا وائٹ واش کرنے پر مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بابراعظم اپنے آپ کو بڑے پریشر کے سامنے لائے، اچھی کپتانی کر رہے ہیں۔

انہوں نے بابر اعظم کو آسٹریلین کی طرح تگڑا ہونے کا مشورہ دیا۔

شعیب اختر نے بنگلا دیش کے بارے میں کہا کہ وہ ایک اچھی قوم ہیں اور اچھے لوگ ہیں۔

شعیب اختر نے کہا کہ  وہ بنگلا دیش کے لوگوں سے بڑی محبت کرتے ہیں اور ان کا خیال بھی رکھتے ہیں اور جب بھی ان سے ملتے ہیں انہیں وقت دیتے ہیں۔

Advertisement

شعیب اختر نے بنگلا دیش کی سیریز میں شکست  پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ بنگلا دیش کو بہت بڑی شکست ہوئی اور وہ بھی ان کے ہوم گراؤنڈ پر پاکستان کے ہاتھوں، اگر بنگلا دیش کو آگے جانا ہے تو انہیں اپنی پجز اور اپنے کرکٹ کے اسٹرکچر کو تبدیل کرنا پڑے گا۔

سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ دنیائے کرکٹ کو بنگلا دیش کی سخت ضرورت ہے انہیں ورلڈ کپ سے باہر نہیں ہونا چاہیے تھا۔

شعیب اختر نے کہا کہ انہیں بنگلا دیش کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے اور پاکستان سے 0-3 سے ہارنے پر افسوس ہوا۔

آخر میں شعیب اختر نے قومی کرکٹ ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بہت بہترین ٹیم ہے، پاکستان کو ہرانا آسان کام نہیں ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان نے آخری ٹی ٹوئنٹی  میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلادیش کو شکست دے کر حریف کو سیریز میں وائٹ واش کردیا تھا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں برطانیہ نے پاکستان کو ہرا دیا
ویمنز ورلڈکپ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش سے متاثر، ایک، ایک پوائنٹ مل گیا
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
محمد رضوان کی کپتانی خطرے میں، نیا ون ڈے کپتان کون؟
ٹی ٹوئنٹی  ورلڈکپ 2026 کی لائن اپ مکمل، عمان اور یوے ای کی طویل عرصے بعد واپسی
سہ فریقی سیریز: افغانستان کے انکار کے بعد پی سی بی کا زمبابوے سے رابطہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر