Advertisement
Advertisement
Advertisement

سپریم کورٹ کا لارجر بنچ آج اہم مقدمات کی سماعت کرے گا

Now Reading:

سپریم کورٹ کا لارجر بنچ آج اہم مقدمات کی سماعت کرے گا
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری

کراچی کے نالہ متاثرین کو معاوضے کی بقیہ رقم ایک ماہ میں ادا کرنے کی ہدایت

سپریم کورٹ کا لارجر بنچ چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں آج اہم مقدمات کی سماعت کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ رجسٹری کراچی میں آج دوسرے روز بھی اہم مقدمات کی سماعت ہوگی۔ چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد کی سربراہی میں لارجر بنچ میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس قاضی، محمد امین احمد شامل ہیں۔

پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی، گرین بیلٹ پر قبضے سے متعلق کیس، اسکیم 33 میں زمینیوں پر قبضے سے متعلق کیسز کی سماعت ہوگی۔ ہندو جم خانہ کیس بھی سماعت کے لیے مقررہے جبکہ سول اسپتال مٹھی میں نومولود بچوں کی ہلاکت کے کیس کی بھی سپریم کورٹ میں سماعت ہوگی۔

گذشتہ روز سپریم کورٹ رجسٹری میں ملٹری لینڈ کیس سے متعلق سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے اٹارنی جنرل، ایڈوکیٹ جنرل اورتمام کنٹونمنٹس کے سربراہوں کو نوٹس جاری کیے تھے۔ سپریم کورٹ نے سیکریٹری دفاع کو بھی رپورٹ کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیاتھا۔

ملٹری لینڈ کیس میں ڈائریکٹرملٹری لینڈ عدالت میں پیش ہوئے۔ سپریم کورٹ نے ڈائریکٹر کو ہدایت کی تھی کہ آج رپورٹ کے ساتھ پیش ہوں۔

Advertisement

گذشتہ روز رفاہی پلاٹوں پرقبضے سے متعلق کیس کی بھی سماعت ہوئی جس میں سپریم کورٹ نے کراچی میں پی ای سی ایچ ایس میں چارقدرتی جھیلیں بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔ سپریم کورٹ نے کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس کشمیرروڈ سے ملبہ اٹھانےکا بھی حکم دیا۔

سپریم کورٹ رجسٹری کراچی میں گذشتہ روز گٹرباغیچہ بحالی کیس کی بھی سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے سوسائٹی کی الاٹمنٹ منسوخ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کے ایم سی کو زمین کا قبضہ واپس لینے کا حکم دیا تھا۔ سپریم کورٹ نے باتھ آئی لینڈ گلشن فیصل میں کے ایم سی سوسائٹی کی بھی رپورٹ بھی طلب کی تھی۔

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ اعلان ہوگیا
جعلی ڈگری کیس؛ جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس؛ وزیر اعظم لندن سے نیویارک روانہ
سیلاب دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا، دلہا کشتی پر دلہن بیاہ لایا
وزیراعظم کی تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے قابل عمل منصوبوں پر کام کی ہدایت
بلوچستان؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر