ہلدی، مصالحوں میں شامل ہونے کے ساتھ ساتھ ایک جڑی بوٹی کے طور پر بھی استعمال کی جاتی ہے۔
اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ روزمرہ کھانوں میں ہلدی کے استعمال کے علاوہ بھی آپ اگر چائے یا دیگر مشروبات اور دودھ میں ڈال کر اس کو استعمال کریں تو آپ کے جسم کو اس سے توانائی ملتی رہے گی۔
ہلدی کے فوائد اتنے ہیں جس کی گنتی کرنا خاصہ مشکل مرحلہ ہے جس میں وزن کم کرنا، خون کی روانی بہتر کرنا شامل ہیں۔
چونکہ ہلدی تاثیر کی مناسبت سے گرم ہوتی ہے اس لئے موسم سرما میں اسکا استعمال بہت فائدے مند ثابت ہوتا ہے۔
سردیوں میں نیم گرم دودھ میں ہلدی ڈال کر استعمال کرنے سے جسم میں گرمی پیدا ہوتی ہے، اس کے علاوہ یہ دودھ ہڈیوں کو مضبوط بنا کر کمزوری سے بھی بچاتا ہے۔
ہلدی سے بنائے جانے والے مشروبات:
1۔ دہی کی اسموتھی بنانے کے لیے ونیلا فلیورڈ دہی میں ہلدی، جما ہوا یک عدد کیلا، دار چینی پاؤڈر (حسب ذائقہ) اور شہد پھینٹ لیں اور اخروٹ کے ساتھ گارنش کر کے نوش کریں۔
2۔ نارنجی کا جوس اس وقت مزید صحت بخش ہو جاتا ہے جب اس میں ہلدی بھی شامل کر لی جائے۔
3۔ ایک گلاس نیم گرم دودھ میں سب سے پہلے ہلدی کو اچھی طرح سے مکس کر لیں، اب اس میں ناریل دودھ، شہد، جائفل، دار چینی اور ادرک کا پاؤڈر شامل کر کے نوش فرمائیں۔
4۔ ایک گلاس گاجر کا جوس لیں اور اب اس میں باقی اجزاء ادرک کا رس اور ہلدی شامل کر لیں، پینے سے قبل اس میں لیموں کا رس اور شہد بھی شامل کر لیں، غذائیت سے بھرپور مزیدار گاجر اور ہلدی کا جوس تیار ہے۔
5۔ اجوائن اور ہلدی کا پانی بنانے کے لیے اجوائن کو رات بھر کے لیے بھگو کر رکھ دیں، صبح اس پانی اور اجوائن میں ہلدی شامل کر کے پکا لیں، ہلدی اور اجوائن سے بنی صحت بخش چائے تیار ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
