Advertisement
Advertisement
Advertisement

محمد عامر کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی پر مشروط آمادگی

Now Reading:

محمد عامر کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی پر مشروط آمادگی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی پر مشروط آمادگی ظاہر کردی ہے۔

ٹی ٹین کرکٹ لیگ میں بنگلہ ٹائیگرز کو جوائن کرنے والے محمد عامر نے ورچوئل پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی کی نئی مینجمنٹ کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہوا، اگر کوئی رابطہ کرے گا تو پھر ریٹائرمنٹ واپس لینے کا فیصلہ کروں گا۔

محمد عامر کا کہنا تھا کہ عزت کے ساتھ واپسی چاہتا ہوں۔ خود سے ریٹائرمنٹ واپس نہیں لوں گا۔ بورڈ میں تبدیلی سے اپنا ذہن نہیں بدل رہا۔ ایسا نہیں چاہتا کہ خود واپسی کا اعلان کروں اور کرکٹ بورڈ حکام کہیں کہ اس کو نہیں کھالانا۔

محمد عامر کا کہنا تھا کہ فی الحال فیملی کے ساتھ وقت گزار کر زندگی کا بھرپور لطف اٹھا رہا ہوں۔ اور لیگ کرکٹ کھیل کر انجوائے کررہا یوں۔

۔محمد عامر کا مزید کہنا تھا کہ ورلڈکپ سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف شکست کی وجہ حسن علی کے ڈراپ کیچ کو قرار دینا درست نہیں کیونکہ حسن علی کا شمار بہترین فیلڈرز میں سے ہوتا ہے اور کیچز ڈراپ ہونا کھیل کا حصہ ہے۔

Advertisement

محمد عامر کا مزید کہنا تھا کہ حسن علی کے کیچ ڈراپ کرنے کے بعد بھی ہمارے پاس میچ جیتنے کا موقع تھا۔ اگر اچھی بولنگ کی جاتی تو میچ میں کامیابی مل سکتی تھی۔

محمد عامر کے نزدیک ویرات کوہلی اس دور کے بہترین بلے باز ہے اور وہ میچ پر عمدگی سے کنٹرول کرلیتے ہیں۔انہیں بولنگ کرنا مشکل نہیں لگتا تاہم آسٹریلوی اسٹیون اسمتھ مشکل بیٹسمین ہے اور انہیں بولنگ کرنا ہمیشہ ایک چیلنج رہا ہے۔

فاسٹ بولر محمد عامر کے مطابق ٹی ٹین کرکٹ میں بولنگ کرنا ٹف ہوتا ہے ، پریشر میں کھیلنا مجھے اچھا لگتا ہے، کوویڈ 19 کو شکست دینے کے بعد کمزوری ہے لیکن پہلے سے بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ ٹی ٹین کرکٹ کو اولمپکس کا حصہ بنانے سے کھیل مقبول ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
سول ایوی ایشن کرکٹ ٹورنامنٹ ، فائنل میں لاہور ایئرپورٹ نے کوئٹہ کو شکست دیدی
پہلا ون ڈے؛ پاکستان نے جنوبی افریقا کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر