سندھ ہائی کورٹ میں سابق وزیراعلی قائم علی شاہ اور شرجیل میمن کی ضمانت کی درخواست میں سید قائم علی شاہ اوردیگرملزمان پیش ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق پراسیکیوٹر نیب نےعدالت سے کہا کہ ملزمان کے خلاف انکوائری مکمل کرکے اسلام آباد بھیج دی ہے۔ توقع ہے جلد ہی اس انکوائری کو ریفرنس میں تبدیل کرنے کا فیصلہ ہوجائے گا۔ دو ہفتے کی مہلت دی جائے۔
نیب کے مطابق ملزمان پر گریڈ 17 کے 45 سے زائد افسران کی غیر قانونی بھرتی کا الزام ہے۔ قائم علی شاہ نے بہ طوروزیراعلی 2012 میں بھرتی کی منظوری دی تھی۔ افسران کو قانونی تقاضے پورے کیے بغیر کنٹریکٹ پررکھا گیا، پھر توسیع دی گئی۔
عدالت نے سابق وزیراعلٰی سندھ قائم علی شاہ، شرجیل میمن اور دیگر کی عبوری ضمانت میں 8 دسمبر تک توسیع کر دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
