Advertisement
Advertisement
Advertisement

ثاقب نثار کی آڈیو اور رانا شمیم کے بیان حلفی پر بڑی پیش رفت

Now Reading:

ثاقب نثار کی آڈیو اور رانا شمیم کے بیان حلفی پر بڑی پیش رفت

سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار کی آڈیو اور سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے بیان حلفی پر بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔

معروف وکیل اظہر صدیق کے مطابق میاں ثاقب نٹار کی آڈیو کا فرانزک کروا لیا گیا ہے، آڈیو کا فرانزک پاکستان اور انگلینڈ میں کروایا گیا ہے۔ فرانزک کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ ثاقب نثار کی آڈیو جعلی ہے، وہ اس حوالے سے جلد فرانزک رپورٹ منظر عام پر لا رہے ہیں، مریم نواز کو چیلنج ہے کہ وہ آڈیو لے کر عدالت جاٸیں۔

رانا شمیم کے بیان حلفی سے متعلق اظہر صدیق نے کہا کہ جس نوٹری پبلک نے رانا شمیم کا بیان حلفی کی تصدیق کی اس سے جعلی بیان حلفی بنوا لیا گیا ہے، جس نوٹری پبلک نے رانا شمیم کے بیان حلفی کی تصدیق کی اس سے جعلی بیان حلفی بنوا لیا گیا ہے، ایک شخص نے گورنر ہاؤس لاہور کے مالک ہونے کا دعوی کیا ہے اور نوٹری پبلک نے اس بیان حلفی کی بھی تصدیق کر دی ہے۔

اظہر صدیق نے میزد کہا ہے کہ رانا شمیم کے بیان کی تصدیق چارلی گتھری نے کی ہے، نوٹری پبلک نے انکشاف کیا ہے کہ اس کو لندن میں حسین نواز کے دفتر لے کر جایا گیا ، حسین نواز کا ملازم وقار اسے لے کر گیا جہاں رانا شمیم موجود تھے، حسین نواز کے دفتر میں رانا شمیم کا بیان حلفی بنا کر تصدیق کی گٸی۔

معاملے کا پس منظر

Advertisement

چند روز قبل ایک آڈیو ٹیپ وائرل ہوا تھا جس سے متعلق مسلم لیگ (ن) کا دعویٰ ہے کہ یہ آڈیو سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی ہے، اس آڈیو ٹیپ میں ایک شخص کہہ رہا ہے کہ عمران خان کی جگہ بنانے کے لئے نواز شریف کو سزا دینی ہو گی، مریم نواز کو بھی سزا دینی ہو گی۔ اگرچہ مریم نواز کے خلاف کوئی کیس نہیں ہے۔

اس کے علاوہ سپریم ایپلیٹ کورٹ گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا محمد شمیم کے بیان حلفی سے متعلق خبر شائع ہوئی تھی جس میں انہوں نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار 14جولائی 2018 کو ایک 27 رکنی وفد کے ہمراہ گلگلت بلتستان آئے تھے، وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ لان میں بیٹھے تھے اور اپنے رجسٹرار سے مسلسل فون پر بات کر رہے تھے اور انھیں ہدایات دے رہے تھے کہ فلاں جج کے پاس جاؤ۔ اس جج سے میری بات کرواؤ اور اگر بات نہ ہو سکے تو ہائی کورٹ کے اس جج کو میرا پیغام دے دیں کہ 2018 میں ہونے والے عام انتخابات سے قبل نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کو کسی بھی قیمت پر ضمانت پر رہائی نہیں ملنی چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کے الیکٹرک کی نالائقی و عدم دلچسپی؛ کراچی میں فراہمی آب کے نظام کا بیڑا غرق
’’کشمیر کی آزادی ناگزیر، دنیا جانتی ہے بھارت میں مسلمانوں کیساتھ کیا ہورہا ہے‘‘
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
غیرقانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی کیلئے طورخم سرحد کھول دی گئی، تجارت تاحال بند
یوم آزادی گلگت بلتستان پر آئی ایس پی آر نے خوبصورت نغمہ جاری کردیا
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر