
واٹس ایپ پر ہر چیٹ ضروری نہیں ہوتی ہے لیکن کچھ چیٹس کو خفیہ رکھنا ہر کوئی ضروری سمھجتا ہے۔
واٹس ایپ انتظامیہ بھی اپنے صارفین کی پرائیوسی کو سمجھتی ہے اور اس کو ہر بار مزید بہتر بنانے کی کوشش بھی کرتی رہتی ہے۔
حال ہی میں انتظامیہ کی جانب سے واٹس ایپ چیٹ کو خفیہ رکھنے کے لئے نیا فیچر پیش کیا ہے جو کہ ’آرکائیو‘ کے نام سے موجود ہے۔
اس فیچر کا استعمال کرتے ہوئے صارف اپنی ضروری اور مخصوص چیٹس کو خفیہ کردیتا ہے جو کہ ظاہری طور پر کوئی نہیں دیکھ سکتا ہے کیونکہ اسکا ایک الگ فولڈر بن جائیگا اور چیٹ صرف اسی میں دیکھائی دیں گی۔
آرکائیو چیٹ لسٹ میں سب سے اوپر حتیٰ کہ پن کی جانے والی چیٹ سے بھی اوپر نظر آئے گی، جسے کھول کر آپ چیٹ پڑھ سکتے اور بات چیت کرسکتے ہیں۔
اسکے لئے آپ سیٹنگز میں جاکر چیٹ کے مینیو پر کلک کریں، جہاں سب سے نیچے چیٹ ہسٹری نظر آئے گی، اس کو کھولیں گے تو ایکسپورٹ ، آرکائیو آل، کلیئر آل اور ڈیلیٹ آل چیٹ نظر آئے گی۔
آپ کو سیٹنگز، چیٹ کے آپشن میں جاکر آرکائیو چیٹ کے آپشن کو آن کرنا ہوگا، جس کے بعد سامنے ان آرکائیو کا آپشن آئے گا، اس پر کلک کر کے آپ چیٹ کو ان باکس میں لاسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News