Advertisement
Advertisement
Advertisement

کون ہیں آپ؟ چیف جسٹس کا حافظ نعیم سے سوال

Now Reading:

کون ہیں آپ؟ چیف جسٹس کا حافظ نعیم سے سوال
Hafiz Naeem ur Rahman

نسلہ ٹاور انہدام کیس میں چیف جسٹس آف پاکستان نے دورانِ سماعت حافظ نعیم الرحمان سے سوال کیا کہ کون ہیں آپ؟ 

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ رجسٹری میں نسلہ ٹاورانہدام سے متعلق کیس کی سماعت میں امیرِجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان روسٹرم پر آگئے۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے حافظ نعیم الرحمان سے سوال کیا کہ آپ کون ہیں؟

حافظ نعیم نےعدالت کو بتایا کہ میں حافظ نعیم الرحمان امیرِ جماعت اسلامی کراچی ہوں۔ سر! میں نسلہ ٹاور کے معاملے پر بات کرنا چاہتا ہوں۔

چیف جسٹس پاکستان نے حافظ نعیم الرحمان کی بات سننے سے انکار کرتے ہوئے کہا نوآپ ادھر سے ہٹ جائیں۔

Advertisement

حافظ نعیم الرحمان نے عدالت سے استدعا کی کہ مجھے تھوڑا سن لیا جائے۔

چیف جسٹس نے حافظ نعیم الرحمان کو جھاڑ پلاتے ہوئے کہا کہ یہاں کوئی سیاسی تقریرکی اجازت نہیں دیں گے۔ جائیں بیٹھ جائیں جا کر۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ معاوضے کا حکم کردیں۔

عدالت نے کہا ہم نے حکم دیا ہوا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان بولے سندھ حکومت کو حکم دیا جائے کہ معاوضہ ادا کرے۔

چیف جسٹس شدید برہم ہوئے اور کہا کہ آپ کون ہیں کیا انٹرسٹ ہے اس بلڈنگ میں آپ کا؟

Advertisement

حافظ نعیم الرحمان نے عدالت سے کہا کہ میں شہری ہوں یہاں کا، اس لیےآیا ہوں۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ کمرہ عدالت سے باہر جا کرسیاست کریں یہاں آپ کا کام نہیں ہے۔

سپریم کورٹ رجسٹری کے باہرصحافیوں نے امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے سوال کیا کہ آپ کے پاس کوئی اور راستہ نہیں تھا؟

حافظ نعیم نے جواب دیا کہ ہم نے کوئی ایسا کام نہیں کیا جو لا اینڈ آرڈر کے خلاف ہو۔ ہم نے جمہوری اور آئینی دائرے میں رہ کر بات کی ہے۔ اسی لیے سپریم کورٹ آئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ اعلان ہوگیا
جعلی ڈگری کیس؛ جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس؛ وزیر اعظم لندن سے نیویارک روانہ
سیلاب دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا، دلہا کشتی پر دلہن بیاہ لایا
وزیراعظم کی تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے قابل عمل منصوبوں پر کام کی ہدایت
بلوچستان؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر