Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ کا نیا بلدیاتی نظام تیار، آج اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

Now Reading:

سندھ کا نیا بلدیاتی نظام تیار، آج اسمبلی میں پیش کیا جائے گا
سندھ اسمبلی

سندھ پروٹیکشن اینڈ پروہیبیشن آف بریسٹ فیڈنگ اینڈ ینگ چلڈرن نیوٹریشن بل پر اعتراض

لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2021 آج سندھ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

سندھ اسمبلی میں بلدیاتی ایکٹ ترمیمی بل 2021 آج پیش کیا جائے گا، نئے بلدیاتی نظام کے ذریعے صوبے بھر میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف دور کا ٹاؤن سسٹم بحال کیا جائے گا۔ بول نیوز کو ترمیمی بل کی کاپی موصول ہوگئی ہے۔

مجوزہ نئے بل کے تحت بلدیاتی اداروں کومزید با اختیار بنایا جائے گا ، میٹروپولیٹن سسٹم میں اضلاع ختم کرکے ٹاؤن نظام متعارف کرایا جائے گا ، ضلع کونسل ختم کرکے ٹاؤن میونسپل کارپوریشن قائم کی جائیں گیں جب کہ مجوزہ قانون کے مطابق کچرا اٹھانے اور واٹر اینڈ سیوریج کا نظام میئر کے ماتحت ہوگا۔

نئے بلدیاتی نظام میں میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب شو آف ہینڈ کے بجائے انتخاب کے ذریعے کیا جائے گا جب کہ میئر وڈپٹی میئر کے لیے کسی بھی فرد کا انتخاب کیا جاسکے گا۔

صوبائی حکومت نے بلدیاتی ایکٹ ترمیمی بل 2021 کو اسمبلی سے پاس کروانے کے لیے اپنے تمام اراکین سندھ اسمبلی کو اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

Advertisement

اس سے قبل سندھ حکومت بلدیاتی الیکشن کروانے کے لیے وقتاً فوقتاً مہلت طلب کرتی رہی ہے تاہم الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حکومت سندھ کو 30 نومبر تک تمام کام مکمل کرکے ضروری دستاویزات کمیشن کے حوالے کرنے کا کہا تھا۔

دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ نے صوبے میں بلدیاتی الیکشن کروانے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ صوبائی حکومت کے رویے سے لگتا ہے وہ بلدیاتی الیکشن کروانے میں سنجیدہ نہیں ہے۔

واضح رہے سندھ میں بلدیاتی اداروں کی مدت 30 اگست 2020 کو ختم ہوگئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
سابق سینیٹر مشتاق محفوظ، تمام شہریوں کی واپسی کا عمل جلد مکمل ہوجائے گا، دفتر خارجہ
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
بھارت نے پھر کوئی حماقت کی تو جواب نیا ، تیز، فیصلہ کن اور تباہ کن ہوگا، افواج پاکستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر