Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ حکومت ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام رہی، خسرو بختیار

Now Reading:

سندھ حکومت ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام رہی، خسرو بختیار
خسرو بختیار

خسرو بختیار

وفاقی وزیر خسرو بختیار کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ یوریا ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام رہی ہے۔

وفاقی وزیر صنعت وپیداوار خسرو بختیار کی زیر صدارت روزانہ کی بنیاد پر یوریا کھاد کی ترسیل و فروخت پر اجلاس ہوا جس میں فرٹیلائرز انڈسٹری نے رئیل ٹائم پورٹل کے ذریعے تازہ ترین کھاد کی فراہمی کے اعدادوشمار پیش کیے۔

شرکاء کو بریفنگ کے دوران بتائے گئے اعدادوشمار کے مطابق پچھلے سال کی نسبت پنجاب میں یوریا کی سپلائی 4٪ کم ہے اور سندھ میں اس سال طلب کے لحاظ سے یوریا سپلائی 52٪ سے زائد ہے جب کہ حکومت پنجاب نے مختلف کارروائیوں میں 2.76 لاکھ ٹن کھاد قبضے میں لی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ کھاد کی بین الصوبائی ترسیل کے اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کی سندھ میں ذخیرہ اندوزی کی گئی ہے،  حکومت سندھ یوریا ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام رہی۔

وفاقی وزیر خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے یوریا کی بلیک مارکیٹنگ ہوئی اور فرٹیلائرز مینوفکچرز ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کو بلیک لسٹ کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر