
لندن: جنوبی افریقہ میں نئے کووڈ ویرینٹ سامنے آنے کے بعد برطانیہ نے چھ افریقی ممالک کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ نے جنوبی افریقہ میں نئے کووڈ ویرینٹ کے پھیلاوں کے پیش نظر 6 افریقی ممالک کے لیے 28 نومبر تک پروازوں پر پابندی عائد کی ہے۔
جن ممالک پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں جنوبی افریقہ، لیسوتھو، زمبابوے، بوٹسوانا، ایسواٹینی اور نمیبیا شامل ہیں جبکہ اس فیصلے کا اعلان برطانیہ کے سیکرٹری صحت ساجد جاوید نے کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق آج سے غیر برطانوی اور آئرش شہری جنہوں نے گزشتہ 10 دنوں میں ان 6 افریقی ممالک کا دورہ کیا ہے ان کا داخلہ برطانیہ میں ممنوع ہوگا۔
برطانیہ کے سیکرٹری صحت ساجد جاوید کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یوکے ایچ ایس اے ایک نئے ایڈیشن کی جانچ کررہا ہے جس کے لیے زیادہ ڈیٹا کی ضرروت ہے۔
COVID-19 UPDATE:@UKHSA is investigating a new variant. More data is needed but we're taking precautions now.
From noon tomorrow six African countries will be added to the red list, flights will be temporarily banned, and UK travellers must quarantine.
— Sajid Javid (@sajidjavid) November 25, 2021
ساجد جاوید کا کہنا تھا کہ اس صورت حال کے پیش نظر ہم بھی احتیاط برت رہے ہیں اور جمعہ کی سہہ پہر سے 6 افریقی ممالک کو ریڈ لسٹ میں شامل کررہے ہیں اور برطانوی مسافروں کو قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔
برطانوی ہیلتھ پروٹیکشن ایجنسی کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ کووڈ کے اس ویرینٹ میں اسپائک پروٹین میوٹیشن کی بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ وائرل جنیوم کے دیگر حصوں میں میوٹیشن شامل ہیں جو ممکنہ طور پر حیاتیاتی طور پر اہم میوٹیشن ہیں۔
واضح رہے کہ کووڈ کے اس نئے ویرینٹ کو سائنسدانوں نے بی اعشاریہ ایک اعشاریہ ایک اعشاریہ پانچ دو نو کا نام دیا ہے اسے ویرینٹ آف کنسرن بتایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ جنوبی افریقہ میں کووڈ کے نئے مریضوں کی بڑھتی تعداد کے یچھے سب سے بڑی وجہ ملٹی پل میوٹیشن والا ویرینٹ ہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News