Advertisement
Advertisement
Advertisement

نومولود بچے کو زندہ جلانے کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، خرم شیرزمان

Now Reading:

نومولود بچے کو زندہ جلانے کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، خرم شیرزمان
نومولود

نومولود

پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیرزمان کا کہنا ہے کہ معصوم بچوں پر ظلم ڈھانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم شیرزمان نے کہا ہے کہ کراچی گلشنِ حدید میں نومولود بچے کو زندہ جلانے کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، معاشرے میں انسانیت کو شرمندہ کرنے والوں کو عبرتناک سزا دی جائے۔

خرم شیرزمان کا کہنا تھا کہ بچے کو فوری بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں، حکومتی سطح پر ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے سوشل  میڈیا کا سہارا لیا جائے، معصوم بچوں سے ان کی زندگی کاحق چھیننے والے کسی درندے سے کم نہیں۔

پی ٹی آئی کراچی کے صدر نے کہا کہ پولیس ملزمان کی تلاش کرے اور انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے،  سندھ حکومت چائلڈ پروٹیکشن کے قانون پر عملدآمد کروانے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے،  معصوم بچوں پر ظلم ڈھانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

اس سے قبل ایدھی فاؤنڈیشن کی شریک سربراہ بلقیس ایدھی نے کہا کہ گلشن حدید کی کچرا کنڈی سے ملنے والے نومولود بچے کا جسم 90 فیصد جل چکا ہے تاہم بچے کے علاج کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا۔

Advertisement

واضح رہے کچھ دیر پہلے کراچی کے علاقے گلشن حدید کی کچرا کنڈی میں چند نامعلوم افراد ایک نومولود بچے کو پھینک کر فرار ہوگئے تھے جس کے بعد کچرا کنڈی میں آگ لگادی گئی تھی جب کہ پولیس نے نومولود کو تشیوشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا جہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر