Advertisement
Advertisement
Advertisement

نسلہ ٹاور کے متاثرین کا احتجاج، پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں

Now Reading:

نسلہ ٹاور کے متاثرین کا احتجاج، پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں
مظاہرین

مظاہرین

نسلہ ٹاور کے باہر متاثرین کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے جس پر پولیس نے لاٹھی چارج کرکے متاثرین کو منشر کردیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کمشنر کراچی کو ایک ہفتے کے اندر نسلہ ٹاور گراکر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے جس پر آباد کی جانب سے نسلہ ٹاور کے باہر مظاہرہ  کیا جارہا ہے۔

نسلہ ٹاور کے باہر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات ہے اور پولیس نے بھی مظاہرین سے نمٹنے کے لیے بھرپور تیاری کررہی ہے جب کہ نسلہ ٹاور کی جانب جانے والی سڑک بھی ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے۔

نسلہ ٹاور کے باہر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں، مظاہرین کی جانب سے سڑک پر جانے کی کوشش کی گئی تو پولیس نے ان پر لاٹھی چارج شروع کردیا اور آنسو گیس کی شیلنگ کرکے مظاہرین کو منتشر کردیا۔

نسلہ ٹاور کے باہر ہونے والے مظاہرے کے باعث شارع فیصل سے شاہراہ قائدین جانے والی ایک جانب کی سڑک پر ٹریفک معطل ہوگئی۔

Advertisement

دوسری جانب چیئرمین آباد محسن شیخانی کا کہنا تھا کہ ہم نے پورے کراچی میں تعمیرات کا کام بند کردیا ہے، اداروں سے اپروول کروانے کے باوجود بلڈنگ گرادی جاتی ہے جبکہ اپروول دینے والے اداروں سے کچھ نہیں پوچھا جارہا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی والوں کے ساتھ زیادتی بڑھتی جارہی ہے لوگ لیگل طریقہ چھوڑ کر الیگل طریقے پر آجائیں گے۔

اس سے قبل آج سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہونے والی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان نے کمشنر کراچی سے سوال کیا کہ بلڈنگ کو نیچے سے گرانے کا کیا طریقہ ہے؟ نسلہ ٹاور گرانے میں اور کتنا وقت لگے گا۔

کمشنر کراچی نے عدالت کو بتایا کہ 200 لوگ کام کررہے ہیں جس پر چیف جسٹس نے حکم دیا کہ 400 لوگ لگائیں اور ایک ہفتے میں نسلہ ٹاور گراکر مجھے رپورٹ پیش کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر