آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی سیکرٹری نعیم میر کیجانب سے قومی شاہراہوں پر تجارتی سامان لٹنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں نعیم میر کا کہنا تھا کہ قومی شاہراہوں پر تجارتی سامان لوٹا جارہا ہے جس پر حکومت اور ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ 20 نومبر کو نوشہرہ فیروز قومی شاہراہ پر ٹرالے میں موجود دو قیمتیں برانڈ نیو گاڑیوں اور کوہالہ کے مقام پر ایک گاڑی چھین لی گئی یکے بعد دیگرے ایسے واقعات رونما ہو رہے ہیں جس سے تاجروں میں عدم تحفظ اور خوف و ہراس کی فضا قائم ہوئی ہے۔
ان حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان کار کئیرئیر ٹرانسپورٹرز کی جانب سے ہڑتال کا اعلان بھی کیا گیا ہے ۔
مرکزی سیکرٹری نعیم میر کا کہنا تھا کہ ان واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت وقت چوری شدہ گاڑیوں کو جلد از جلد برآمد کروائے اور تاجروں کے نقصانات کا جلد از جلد ازالہ کیا جائے اور مجرموں کو کڑی سے کڑی سزا دیکر نشان عبرت بنایا جائے تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام ہو سکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
