پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور نے کہا ہے کہ پاکستان اور جاپان اتحادی اور دو دوست ممالک ہیں۔
جاپان کے ڈپٹی قونصل جنرل کاتسونودی نے فریال تالپور سے زرداری ہاوَس کراچی میں ملاقات کی جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال ہوا۔
فریال تالپور نے جاپان کے ڈپٹی قونصل جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور جاپان اتحادی اور دو دوست ممالک ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی عوام جاپان کی عوام سے موجودہ تعلقات سے کہیں زیادہ باہمی تعاون کو فروغ دینے کے متمنی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News