جام پوراورگردونواح میں کھاد کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے۔
کھاد بحران کے خلاف کسان سڑکوں پر نکل آئےمحمد پور دیوان میں کسانوں کا احتجاج جاری ہے۔
کسانوں کا کہنا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں نے کھاد مارکیٹ سے غائب کرکےبلیک میں فروخت کررہے ہیں، بلیک پر کھاد فروخت کرنے والے ڈیلروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
کسانوں نے کہا کہ تحصیل انتظامیہ کھاد بلیک پرفروخت کرنے والوں خلاف کارروائی کی بجائے خاموشی اختیار کر لی ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ زراعت ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے بدقسمتی سے حکمرانوں نے زراعت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا، گندم کی کاشت شروع ہو چکی کھادکےبحران کے باعث گندم کی کاشت کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News