Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوئی ہیں، مرتضیٰ وہاب

Now Reading:

عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوئی ہیں، مرتضیٰ وہاب
مرتضیٰ وہاب

جب میئر، وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم ہمارا ہو گا تو فرق نظر آئے گا، مرتضیٰ وہاب

ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوئی ہیں۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کا کام تنقید کرنا ہے، تنقید کرنے والے خود ٹاؤن سسٹم بحال کرنے کے حامی تھے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ تمام میونسپل فنکشنز مقامی حکومتوں کےسپرد کیے گئے ہیں، متوازن بلدیاتی قانون لایا گیا ہے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے اپوزیشن کی تجاویز کو بھی بلدیاتی قانون میں شامل کیا ہے، بلدیاتی الیکشن مارچ تک کرائیں گے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ میئر کے ایم سی کے پاس شاید اختیارات نہیں تھے، میئر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے چیئرمین ہوں گے، عمران خان نے اخلاقی بحران جھوٹ بولنے کا بحران پیدا کیا ہے۔

واضح رہے کہ انجمن ترقی اردو پاکستان کی طرف سے بابائے اردو مولوی عبدالحق کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔

مرتضیٰ وہاب نے انجمن ترقی اردو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ عظمی کے گارڈن اور سٹی کونسل ہال کو ادبی کانفرنسوں کےانعقاد کے لئے پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اردو زبان کی ترویج  کےلئے سب کو کام کرنا ہوگا، لمحہ فکریہ ہے کہ کراچی سے زیادہ لاہور میں بہتر اردو سننے کو ملتی ہے، اردو قومی زبان کی ترویج فروغ کےلئے سندھ حکومت ہر طرح تعاون کرے گی، بدقسمتی سے تہذیب تمدن کو بھلا بیٹھے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہریار چشتی موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے ایڈوائزری کمیٹی کے رکن منتخب
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ترک بری افواج کےکمانڈر کی ملاقات
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر کی ملاقات
ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، 4دہشتگردہلاک
حکومت نےآئی ایم ایف کی ایک اورشرط پوری کر دی
جس نےبندوق اٹھائی اس سےسختی سےنمٹیں گے، میرسرفراز بگٹی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر