Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا کا نیا ویرینٹ، عالمی طاقتوں کو قربانی کا بکرا چاہئیے، جنوبی افریقہ

Now Reading:

کورونا کا نیا ویرینٹ، عالمی طاقتوں کو قربانی کا بکرا چاہئیے، جنوبی افریقہ

کیپ ٹاؤن: مختلف ممالک کی جانب سے پابندیوں پر جنوبی افریقہ کا شدید احتجاج سامنے آگیا۔

جنوبی افریقہ کے وزیر صحت نے مختلف ممالک کی جانب سے پابندیوں پر شدید احتجاج کرتے ہوئے عالمی ادارہ صحت کی ہدایات کے برعکس قرار دیا ہے۔

جنوبی افریقہ کے وزیر صحت کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ ساری دنیا کو درپیش ہے مگر انہیں قربانی کا بکرا چاہئیے جبکہ بعض ممالک کے ردعمل غیر منصفانہ ہیں۔

 برطانیہ نے جنوبی افریقہ میں نئے کووڈ ویرینٹ کے پھیلاوں کے پیش نظر 6 افریقی ممالک کے لیے 28 نومبر تک پروازوں پر پابندی عائد کی ہے۔

جن ممالک پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں جنوبی افریقہ، لیسوتھو، زمبابوے، بوٹسوانا، ایسواٹینی اور نمیبیا شامل ہیں جبکہ اس فیصلے کا اعلان برطانیہ کے سیکرٹری صحت ساجد جاوید نے کیا ہے۔

Advertisement

برطانیہ کے سیکرٹری صحت ساجد جاوید کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یوکے ایچ ایس اے ایک نئے ایڈیشن کی جانچ کررہا ہے جس کے لیے زیادہ ڈیٹا کی ضرروت ہے۔

ساجد جاوید کا کہنا تھا کہ اس صورت حال کے پیش نظر ہم بھی احتیاط برت رہے ہیں اور جمعہ کی سہہ پہر سے 6 افریقی ممالک کو ریڈ لسٹ میں شامل کررہے ہیں اور برطانوی مسافروں کو قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔

دوسری جانب امریکہ نے بھی جنوبی افریقہ سمیت 8 ممالک پر سفری پابندی عائد کی ہے جبکہ فرانس، جرمنی، کینیڈا، اٹلی، آسٹریا، ہالینڈ اور یورپی یونین نے بھی پابندیاں عائد کی ہیں۔

واضح رہے کہ کووڈ کے اس نئے ویرینٹ کو سائنسدانوں نے بی اعشاریہ ایک اعشاریہ ایک اعشاریہ پانچ دو نو کا نام دیا ہے جبکہ اسے ویرینٹ آف کنسرن بتایا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس نئے ویرینٹ کا مشاہدہ کرنے پر وہ ہوگئے ہیں کیونکہ اس سے قبل انہوں نے کورونا کی اتنی خطرناک قسم نہیں دیکھی ہے۔

یاد رہے کہ جنوبی افریقہ میں کووڈ کے نئے مریضوں کی بڑھتی تعداد کے یچھے سب سے بڑی وجہ ملٹی پل میوٹیشن والا ویرینٹ ہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر