
ابو ظہبی میں ٹی 10 لیگ کے میچ کے دوران پاکستانی امپائر علیم ڈار کے سر پر گیند لگنے سے معمولی زخمی ہو گئے۔
متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظہبی میں جاری ٹی 10 لیگ میں علیم ڈار کے ساتھ یہ حادثہ چنائی بریوز اور ناردرن واریئرز کے میچ کے دوران پیش آیا۔
پہلی اننگز کے پانچویں اوور میں فیلڈر نے دوسرے کھلاڑی کے پاس گیند تھرو کی جو راستے میں آنے والے علیم ڈار کے سر پر لگی۔ گیند لگتے ہی فیلڈنگ کرنے والی ٹیم کے کھلاڑی آئے اور امپائر کے سر پر مالش کی۔ حادثے میں علیم ڈار زخمی ہونے سے بچ گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News