Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغان سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہ ہونا ضروری ہے، صدر عارف علوی

Now Reading:

افغان سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہ ہونا ضروری ہے، صدر عارف علوی
صدر مملکت

صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ تمام افغانوں کے حقوق کے احترام اور افغان سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہ ہونا ضروری ہے۔

سرکاری میدیا کے مطابق صدر مملکت عارف علوی کی تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے ملاقات ہوئی ہے ، جس میں دونوں رہنماؤں نے کاسا 1000 منصوبے پر عمل درآمد کا جائزہ لیا، اس موقع پر دونوں ملکوں کے صدور نے موجودہ دو طرفہ تعلقات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔

ملاقات کے دوران صدر مملکت نے پاکستان کی بندرگاہوں کے ذریعے تاجکستان کے لئے علاقائی انضمام اور روابط پر روشنی ڈالی۔ صدر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان اور تاجکستان کے مابین مضبوط معاشی شراکت داری کیلئے تجارتی اور سرمایہ کاری کے روابط كو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور تاجکستان کو افغانستان میں انسانی صورتحال کی وجہ سے درپیش چیلنجز پر بھی گفتگو کی۔ صدر مملکت نے تاجک ہم منصب کو افغانستان میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کی کوششوں سے آگاہ کیا۔ صدر عارف علوی نے کہا کہ افغانستان میں عدم استحکام سے ہمسایہ ممالک سب سے زیادہ متاثر ہوں گے، افغانستان میں پائیدار امن خطے میں تجارت اور معاشی مواقع فراہم کرے گا، افغان معیشت کو بچانے کیلئے افغانستان کے اثاثے غیر منجمد کرنے کی ضرورت ہے۔

صدر مملکت نے مزید کہا کہ افغانستان میں امن، مفاہمت اور استحکام کے لئے پاکستان اور تاجکستان کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، تمام افغانوں کے حقوق کے احترام اور افغان سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہ ہونا ضروری ہے۔

Advertisement

پاک ایران صدور ملاقات

دریں اثنا صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اشک آباد میں ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی سے بھی ملاقات کی، اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا ، پاک ایوان صدور نے دو طرفہ تعاون اور تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔

صدر عارف علوی نے کہا کہ ایران اہم مسلمان اور برادر ہمسایہ ملک ہے ، دونوں ممالک کے مابین گہرے تاریخی، لسانی ، مذہبی اور ثقافتی تعلقات ہیں،پاکستان جیو اقتصادی خوشحالی اور علاقاتی روابط کے فروغ کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک کے مابین تجارتی تعلقات بڑھانے کے وسیع امکانات موجود ہیں، اس سلسلے میں دونوں ممالک کے مابین تجارت اور معیشت کے دو طرفہ میکنزم کے باقاعدہ اجلاس ضروری ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کسانوں کے لئے400 ارب روپے کا پیکج لارہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب 
پیپلز پارٹی نے سندھ کے بلدیاتی قانون میں ترمیم کا فیصلہ کر لیا
ججز کے خط سے متعلق ازخود نوٹس کیس میں پشاور ہائیکورٹ کی تجاویز سامنے آگئیں
مریم نواز کا پنجاب میں شادی کی تقریبات میں ون ڈش پرسختی سے عملدرآمد کا حکم
اسٹبلشمنٹ سے چھپ کے بات نہیں ہوگی سب کے سامنے ہوگی، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا
بلوچستان میں بارشوں کے باعث پانی کا ذخیرہ بڑگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر