 
                                                                              ملتان میں لیگی خواتین نے گیس کی لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لیگی خواتین نے ٹینک چوک پر احتجاج کرتے ہوئے سڑک بھی بند کردی ہے۔
خواتین کا کہنا ہے کہ گیس کی طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث مشکلات کا سامنا ہے، گیس آئے تو پریشر بہت کم ہوتا ہے جس سے بچوں کے لیے دودھ بھی گرم نہیں کر سکتے۔
مظاہرے میں شامل خواتین کا کہنا ہے کہ مہنگا ایل پی جی سلنڈر نہیں خرید سکتے جبکہ لکڑی کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔
خواتین نے مزید کہا کہ گیس کی بندش کے باعث انہیں کھانے پکانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
خیال رہے کہ خواتین نے ہاتھوں میں چولہے اور توئے بھی اٹھائے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ خواتین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 