رجیم چینج سازش نے 8 ماہ میں ملک کو نقصان پہنچایا ہے، فرخ حبیب
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے حلقہ کے لوگوں نے انہیں عمران خان کے نام پر ووٹ دیئے اور انہوں نے کامیاب ہوکر اسمبلی میں عمران خان کو ووٹ دیا اور اللہ کے فضل و کرم سے وزارت عظمیٰ کی کرسی تک پہنچ گئے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے تین سال میں برآمدات، صنعت و تجارت، زراعت اور ملکی معیشت کوترقی کی راہ پر گامزن کردیا اور تعمیراتی شعبہ بھی پورے عروج پر ہے،حالات سازگار ہوچکے ہیں ، جلد غربت و بیروزگاری کا خاتمہ ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ جب عمران خان نے حکومت سنبھالی تو پتہ چلا کہ سابق کرپٹ حکمران جن میں زرداری اور شریف خاندان شامل ہیں ملک کوقرضوں کی دلدل میں ڈوبا ہوا چھوڑ کر گئے ہیں ۔
فرخ حبیب نے کہا کہ کورونا وبا ءنے قدرتی آفت کے 100سالہ ریکارڈ توڑدیئے مگر ہماری اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کو پوری دنیا میں سراہا گیا یہی وجہ ہے کہ ہمارے بہترین حفاظتی، تدارکی، احتیاطی اقدامات کے باعث آج ملک بھر میں دوکانیں، صنعتیں، کاروبار،سکول، کالج،یونیورسٹیاں کھلی اور حالات با لکل نارمل ہوچکے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے 10 ارب درخت لگانے کی پوری دنیا تعریف کر رہی ہے۔ سابق حکمران دنیا بھر میں منی لانڈرنگ، کرپشن اور لوٹ مار کے نام پر مشہور تھے اور دنیا بھر میں ان کی چوری پر کتابیں لکھی جارہی ہیں جبکہ برطانیہ کا وزیر اعظم اقوام متحدہ میں کھڑے ہو کر عمران خان کی تعریف کرتا ہے۔
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ حکومت سابق ادوار کے قرضے واپس کرنے میں لگی ہوئی ہے اور ہمیں یقین ہے کہ وزیراعظم عمران خان نہ صرف جلد ملک کو بیرونی قرضوں کے شکنجے سے نجات دلا کر رہیں گے بلکہ وہ آنے والی نسلوں کیلئے ایک بہتر اور مضبوط پاکستان بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں عوام کا خیال رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے لہٰذا حکومت اس سلسلہ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر لوگوں کو ہیلتھ کارڈ کی فراہمی کا سلسلہ تیز کیا جارہا ہے۔
فرخ حبیبکا کہنا تھا کہ اگلے ماہ سے پنجاب کے تمام گھرانوں کو صحت انصاف کارڈ کی فراہمی شروع کردی جائے گی جس سے ہر گھرانہ سال میں 10 لاکھ روپے تک اپنی پسند کے ڈاکٹر سے اپنی پسند کے ہسپتال میں علاج کر واسکے گا
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات نے کہا کہ ے پی کے اورساہیوال و ڈی جی خان ڈویژنز میں پہلے ہی تمام گھرانوں کو صحت انصاف کارڈ فراہم کئے جاچکے ہیں جس کے بعد دیگر صوبوں میں بھی اس پر عملدرآمد کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔
فرخ حبیب نے کہا کہ حکومت نے احساس پروگرام کے تحت 250 ارب روپے رکھے ہیں جس سے چھوٹے قرضے فراہم کئے جائیں گے تاکہ لوگ نہ صرف چھوٹے موٹے کاروبار کرکے باعزت روزگار کمانے کے قابل ہوسکیں بلکہ جو کرایوں پر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں وہ بھی اپنے گھر بنا سکیں۔
انہوں نے کہا کہ سابق دور حکومت میں ماضی کے حکمرانوں نے ذاتی مفادات کیلئے بجلی کے مہنگے ترین سودے کئے جن کا خمیازہ عوام اور موجودہ حکومت کو بھگتنا پڑ رہا ہے
ان کا کہنا تھا کہ سابق حکمرانوں نے اپنی جیبیں بھرنے کیلئے ضرورت سے زیادہ بجلی کے معاہدے تو کرلئے مگر ڈسٹری بیوشن سسٹم کو اپ گریڈ نہیں کیا لیکن اب ہم سسٹم کو اپ گریڈ کررہے ہیں اور ساتھ ہی 10 بڑے ڈیم بھی بنارہے ہیں جس سے عوام کو سستی اور کلین بجلی ملے گی۔
فرخ حبیب نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا ان تمام چیزوں پر فوکس ہے اوروہ دن رات اس کیلئے کام کررہے ہیں کیونکہ یہی ان کا ویژن ہے۔
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ عوام الناس کو صحتمند تفریح کی سہولیات بہم پہنچانے کیلئے پارکس کی حالت بھی بہتر بنائی جارہی ہے اور بوسیدہ پارکس کی تعمیر و مرمت اور تزئین و آرائش کا عمل تیزی سے جاری ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب کیلئے وقتی مشکلات ضرور ہیں لیکن اب کرپشن کو پروان چڑھانے والوں کا سورج ہمیشہ ہمیشہ کیلئے غروب ہوچکا ہے۔
فرخ حبیب نے کہا کہ چونکہ پوری دنیا مہنگائی کی زد میں ہے اور ہر جگہ اشیائے خوردونوش کی طلب و رسد میں فرق اور کورونا و ڈالر کی قیمت میں اضافہ کے باعث اشیائے ضروریہ اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنے تمام ممکن وسائل بروئے کار لاتے ہوئے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے اقدامات کررہے ہیں ، عالمی سطح پر پٹرول اور دیگر اشیا کی قیمتیں کم ہوں گی ہم بھی فوری عوام کو ریلیف دیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
