
گلشن حدید میں تشویش ناک حالت میں نومولود بچی ملی ہے۔
کراچی کے علاقے گلشن حدید میں جمعے کے روز جھاڑیوں سے تشویش ناک حالت میں نومولود بچی کے ملنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
بچی دوران علاج این آٸی سی ایچ ہسپتال میں دم توڑ گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نومولود بچی جلدی مرض میں بھی مبتلا تھی جس کے ورثإ کی تلاش تاحال جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی ملنے کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز بھی کیا تھا مگر تاحال کوٸی پیش رفت نہیں ہو سکی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News