مریم نواز
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازکی ایک اورمبینہ آڈیو لیک ہوگئی۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ مریم صفدر کی ایک اور آڈیو لیک ہو گئی ہے۔
انہوں نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ میں نے کہا تھا نہ آپ خود بے نقاب ہوں گی، جھوٹ بولنے والا ہمیشہ خسارے میں رہتا ہے۔
مریم صفدر کی ایک اور آڈیو لیک۔ کہا تھا نہ آپ خود بے نقاب ہوں گی۔ جھوٹ بولنے والے ہمیشہ خسارے میں رہتا ہے۔ pic.twitter.com/D8NpLFRsmG— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) November 28, 2021
شہباز گل کی شئیر کی گئی اس آڈیو میں باآسانی سنا جاسکتاہے کہ مریم نواز کہہ رہی ہیں کہ جیو سے خود بات کی تو ویسا نہیں ہو رہا تھا جیسا ہم چاہتے تھے، پھر میں نے میرشکیل سےذاتی طور پر خود بات کی۔
مریم کا آڈیو میں کہنا تھا کہ میں نے ان سے کہا ہے کہ یہ زیادتی ہےآپ دونوں طرف کے فیکٹس دکھا رہے ہیں، عمران خان نے بغیر تصدیق جھوٹ بولا، اسی جھوٹ کوعمران خان نے نہ صرف دہرایا بلکہ دس باتیں گھڑ لیں۔
مبینہ آڈیو میں مریم کا مزید کہنا ہےکہ میں نے میاں عامرسے بھی یہی کہا، میاں عامرنے کہا کہ دیکھیں میں کرتا کیا ہوں اس کےساتھ، اللہ کا شکر ہے ہم نے اس کو آج جھوٹا ثابت کردیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
