Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب کے مختلف شہروں میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں ، 6 دہشتگرد گرفتار

Now Reading:

پنجاب کے مختلف شہروں میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں ، 6 دہشتگرد گرفتار

کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر صوبے کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے ملنے والی اطلاعات کی روشنی میں مختلف شہروں میں 29 آپریشن کئے اور اس دوران 30 مشکوک افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

سی ٹی ڈی نے کارروائیوں کے دوران مختلف تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 6 دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ گرفتار دہشت گردوں کی شناخت صغیر حسین، عبدالجبار، سفیان، کریم بخش، ذیشان علی، سید جعفر کے ناموں سے ہوئی ہے، ان کے قبضے سے گرفتار دستی بم، ڈیٹونیٹرز، جدید اسلحہ اور بھاری مقدار میں بارودی مواد بھی برآ٘مد ہوا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز دہشت گردوں کی جانب سے ایف آئی اے، ایف بی آر اور نادرا ہیڈکوارٹرز سمیت دیگر ایم ملکی عمارات کو دہشت گردی کا نشانہ بنائے جانے کا الرٹ جاری کیا گیا تھا۔ جس کے بعد ملک بھر میں سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔ اہم عمارات اور تنصیبات پر تعنیات سیکیورٹی اہلکاروں کی تعداد بڑھا دی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر