بندر
سوشل میڈیا پر بھارت کے ایک بندر کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جو سیڑھیاں اترنے کے لیے پیروں کے بجائے اپنے دماغ کا استعمال کرتے ہوئے سب سے پہلے نیچے پہنچ جاتا ہے۔
بھارت اور پاکستان کے عوام کسی بھی کام کا شارٹ کٹ نکالنے میں خوب مہارت رکھتے ہیں اور وہ ہر کام کو درست طریقے سے کرنے کے بجائے وقت بچانے کے لیے اس کا شارٹ کٹ نکال لیتے ہیں جسے ہم عام الفاظ میں جگاڑ بھی کہتے ہیں۔
تاہم یہ مہارت صرف انسانوں تک محدود نہیں بلکہ بندر بھی جگاڑ نکالنے میں خوب مہارت رکھتے ہیں اور اگر آپ کو اس بات کا یقین نہیں آتا تو خود ہی ویڈیو میں دیکھ لیں۔
ویسے اس بات میں تو کسی قسم کے شک کی گنجائش موجود نہیں ہے کہ بندر بہت شاطر جانور ہے اور وہ اکثر اپنی حرکتوں کی وجہ سے لوگوں کی توجہ حاصل کرلیتا ہے جب کہ بندر کی جانب سے خواتین کے موبائل فون چھیننے سمیت متعدد دلچسپ ویڈیوز وائرل ہوچکی ہیں۔
ہیلی کاپٹر یاترا نامی انسٹاگرام اکاؤنٹ سے بندر کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں بھارت کے ایک مذہبی مقام پر سیڑھیوں کے ذریعے لوگوں کو نیچے اترتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، ایسے میں کچھ بندر بھی سیڑھیوں کے ذریعے نیچے اتررہے ہیں تاہم ایک بندر کو نیچے پہنچنے کی بہت جلدی ہوتی ہے جس کے لیے وہ جگاڑ نکال لیتا ہے ۔
بندر اپنے جگاڑ کے ذریعے تیزی سے دیگر بندروں کے مقابلے میں پہلے نیچے پہنچ جاتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بندر سیڑھیاں اترنے کے بجائے سائیڈوں پر لگی ریلنگ پر سلائیڈ کرتا ہوا نیچے پہنچ جاتا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سیڑھیاں اترنے کے لیے پیروں کے بجائے دماغ کا استعمال کرنے والی بندر کی اس ویڈیو کو خوب سراہا جارہا ہے اور اس پر دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

اکثر صارفین نے بندر کو انسانوں سے بھی زیادہ ہوشیار قرار دیتے ہوئے کہا کہ بندر اکثر وہ کام کرجاتے ہیں جو انسانوں کے وہم وگمان میں بھی نہیں ہوتا۔
لیکن حیران کن طور پر ہیلی کاپٹر یاترا نامی انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اس ویڈیو کو کچھ ہی دیر بعد ڈٰیلیٹ کردیا گیا جس کی وجہ صارفین کو سمجھ نہیں آرہی۔
ہوسکتا ہے کہ یہ ویڈیو بھارت کے مذہبی مقام کی بے حرمتی کی وجہ سے ہٹائی گئی ہو یا پھر کمنٹس میں کسی صارف نے اس مذہبی مقام کو لے کر کچھ ایسا تبصرہ کردیا ہو جس کے باعث صارفین کو اس دلچسپ ویڈیو سے محروم ہونا پڑا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
