Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی والوں کیساتھ دھوکہ؛ سفاری پارک میں موجود ہاتھی ہتھنی نکلی

Now Reading:

کراچی والوں کیساتھ دھوکہ؛ سفاری پارک میں موجود ہاتھی ہتھنی نکلی
ہاتھی

ہاتھی

کراچی کے شہریوں کے ساتھ بہت بڑا دھوکا ہوگیا، بلدیہ عظمی کراچی کے سفاری پارک میں موجود ہاتھی ہتھنی نکلی۔ 

تفصیلات کے مطابق بلدیہ عظمی کراچی کے سفاری پارک میں موجود “سونو” کو انتظامیہ عرصہ دراز سے ہاتھی سمجھ رہی تھی لیکن بین الاقوامی ماہرین کی جانب سے میڈیکل چیک اپ کے دوران انکشاف ہوا کہ یہ ہاتھی نہیں ہے۔

جانوروں کی بین الاقوامی تنظیم ’فور پاز‘ کا ایک وفد سفاری پارک میں موجود ہاتھیوں کے معائنے کے لئے آیا تھا اور سفاری پارک کے دونوں ہاتھیوں کی الٹرا ساؤنڈ رپورٹ سامنے آئی تو انکشاف ہوا کہ دونوں ہی ہتھنیاں ہیں۔

غیر ملکی ماہرین کی ٹیم نے سفاری پارک میں گزشتہ 10 سال سے موجود سونو ، ملکہ کا معائنہ کیا اور ان کی رہائشی جگہ اور کھانے پینے کی اشیاء کا معائنہ کیا ، ماہرین کی ٹیم نے ہاتھیوں کا طبی معائنہ بھی کیا جس میں ایکسرے اور الٹرا ساؤنڈ بھی شامل تھا۔

بعد ازاں غیر ملکی ماہرین کی ٹیم نے سفاری پارک میں موجود سونو اور ملکہ کی صحت کو بہتر قرار دیا تاہم ہاتھیوں کو فراہم کردہ ماحول کو بدترین قرار دیا۔

Advertisement

سفاری پارک میں موجود دونوں ہاتھی 11 برس قبل تنزانیہ سے لائے گئے تھے ، دونوں ہاتھیوں کی عمریں 12 سے 14 سال کے درمیان ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
امریکا میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، داعش سے وابستہ 4 افراد گرفتار
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر