
پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل ریٹائرڈ اکرم ساہی نے کہا ہے کہ پاکستان اوپن جیولین تھرو چیمپئین شپ میں ٹیلنٹڈ ایتھلیٹس آئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل ریٹائرڈ اکرم ساہی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اوپن جیولین تھرو چیمپئین شپ میں نوجوانوں کی بڑی تعداد کو شریک ہونا چاہئے تھا لیکن پھر بھی اچھی تعداد ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایونٹ کرانے کا مقصد ٹیلنٹ کی شناخت کرنا ہے۔
اکرم ساہی کا کہنا تھا کہ اولمپکس میں ارشد ندیم کی پرفارمنس سے جیولین تھرو کو پہچان ملی ۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں پانچ دسمبر کو کراس کنٹری ریس کرا ورہے ہیں ، تیز ترین مرد اور تیز ترین خاتون کا ایونٹ بھی منعقد کروائیں گے ۔
پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل ریٹائرڈ اکرم ساہی کا مزید کہنا تھا کہ ایونٹس کرانے کا مقصد پوٹینشل دیکھنا ہے، ایتھلیٹس کو کیمپس میں بلایا جائے گا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News