
مظفرآباد ٹئیگرز کے مالک ارشد خان تنولی چیئرمین مظفرآباد ٹئیگرز کے عہدے سے علیحدہ ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین مظفرآباد ٹائیگرزپیر سی چیئرمین کشمیر پریمئر لیگ کا عہدہ سنبھالیں گے۔
ارشد خان تنولی نے کشمیر پریمئر لیگ کے 35 فیصد شیئرز خریدے ہیں۔
نو منتخب چیئرمین ارشد خان تنولی کا کہنا ہے کہ مظفرآباد ٹائیگرز کو چھوڑنا ایک مشکل فیصلہ ہے، میرے لیے مظفرآباد ٹائیگرز ایک بچے کی طرح ہے، مشکل وقت میں لیگ کے چیرمین کا عہدہ سنبھال رہا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں جانتا ہوں کہ لیگ کی چیئرمین شپ پھولوں کے سیج نہیں ہے اور میں یقین دلاتا ہوں کشمیر پریمئر لیگ کا اگلہ سیزن پہلے سے زیادہ کامیاب ہوگا۔
اس موقع پر صدر کشمیر پریمئر لیگ عارف ملک کا کہنا تھا کہ ارشد خان تنولی کو لیگ میں خوش آمدید کہتے ہیں، امید ہے انکے آنے سے لیگ مزید کامیاب اور مضبوط ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News