Advertisement
Advertisement
Advertisement

گور نر پنجاب کی فرانس اور جرمن کے سفیروں سے ملاقات

Now Reading:

گور نر پنجاب کی فرانس اور جرمن کے سفیروں سے ملاقات
محمد سرور

گورنرپنجاب سے فرانس کے سفیر مارک باریٹی اور جر من سفیربر نارڈ شلک کی مشتر کہ ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے سفیر نے جی ایس پلس سٹیٹس کی تجدید کیلئے پاکستان کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر چوہدری محمد سرور نے جرمن چانسلر کی جانب سے دورہ بھارت میں مسئلہ کشمیر اجاگر کر نے پر جرمن سفیر کا شکر یہ ادا کیا۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمد سرور نے کہا کہ فرانس اور جرمنی کے سفیروں سے ملاقات ہوئی ہے جو انتہائی کامیابی رہی، انھوں نے کہا کہ دیگر ممالک سمجھتے ہیں کہ پاکستان میں سرمایہ کاری ہونی چاہیے۔

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ ہم نے کرتار پورکوریڈور کھولا ہے، ایک سال پہلے مذہبی سیاحت کی بات کی تھی، آج سکھ سیاحت کو فروغ دیا جا رہا ہے، اگلے سال بدھ میں سیاحت شروع کریں گے، پھر ہندو اور مسیحی سیاحت کو بھی فروغ دیا جائے گا۔

Advertisement

واضح رہے اس سے قبل بھی گوجرانوالہ میں گورنر پنجاب چوہدری سرور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اپوزیشن نے جو وقت اجتجاج کے لئے چنا ہے وہ مناسب نہیں ہے، اپوزیشن کو حکومت بنانے کیلئے 2023 تک انتظار کرنا پڑے گا۔

چوہدری سرور نے کہا تھا کہ اس وقت حکومت کی توجہ کشمیری عوام کی آواز عالمی دنیا تک پہنچانے پر ہے، کرتار پور راہدری وزیر اعظم کا تاریخی فیصلہ ہے جس کا وہ افتتاح 9 نومبر کو کر رہے ہیں۔

گورنر پنجاب چوہدری سرور نے مزید کہا تھا کہ حکومت عالمی سطح پر ملک کا امیج بہتر کرنے اور ایف اے ٹی ایف سے نتاج حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ اجتجاجی دھرنے کے معاملے حکومت کی مزاکراتی ٹیم کام کر رہی ہے جلد مثبت پیش رفت ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شرم الشیخ، وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں، فلسطین سے یکجہتی کا اعادہ
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
شرم الشیخ، وزیر اعظم اور صدر محمود عباس کی ملاقات، فلسطینی عوام کو خراج تحسین
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر