Advertisement
Advertisement
Advertisement

بینک زراعت اور چھوٹے کاروبار کرنے والوں کو قرض دیں تو غربت کم ہوگی، شوکت ترین

Now Reading:

بینک زراعت اور چھوٹے کاروبار کرنے والوں کو قرض دیں تو غربت کم ہوگی، شوکت ترین
شوکت ترین

سابق وزیر خزانہ و پی ٹی آئی رہنما شوکت ترین کیخلاف مقدمہ درج

مشیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ ملک میں کام کرنے والے اسلامک بینک زراعت اور چھوٹے کاروبار کرنے والوں کو قرض دیں، اس سے ملک میں معاشی استحکام آنے کے علاوہ غربت میں بھی کمی ہوگی۔

کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ اسلامی بینکاری کانفرنس سے ورچوئل خطاب میں مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ اسلامک فنانس مساوات، غربت کے خاتمے اور شفافیت کے فروغ کی ضامن ہے جبکہ ربا معاشی سرگرمیوں کے لیے رکاوٹ ہے۔ اس وقت دنیا کے 80 سے زائد ممالک میں اسلامک بینکاری ہے، اسلامک بینکاری کی ترقی کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ حکومت اسلامک بینکاری کی ترقی کے لئے اقدامات اٹھارہی ہے۔

مشیر خزانہ نے کہا کہ اسلامک بینک جدت پر توجہ دیں، اسلامی بینکس زراعت اور چھوٹے کاروبار کو قرضے فراہم کرے، قرض کی فراہمی سے معیشت میں استحکام اورغربت میں کمی ممکن ہے۔ چھوٹے کاروبار ، زرعی اور ہاوسنگ سیکٹر کو قرضوں کی فراہمی بڑھانے کے علاوہ اسلامی بینکاری نظام کو حکومت کی مالی ضروریات کو پوری کرنے کے لیے بھی شرعی بینکاری پراڈکٹس متعارف کرانے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سیما کامل کا کہنا تھا کہ بینک جدت اور ٹیکنالوجی کو اپناتے ہوئے قرضوں کی فراہمی کو یقینی بنائیں، مرکزی بینک بہت جلد ایک ایسا نظام لارہا ہے جس کے ذریعے صرف فون نمبر کے ذریعے رقم کی منتقلی یقینی ہوسکے گی، اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک شریعت کے مطابق نئی بینکنگ پراڈکٹس کا لیگل فریم ورک بھی بنارہا ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ؛ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
3 سالہ میکرو اکنامک اور فسکل فریم ورک جاری،معاشی شرح نمو بڑھ کر 5.7 فیصدتک جانے کی توقع
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر