Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا ویکسینز ممکنہ طور پر اومی کرون ویرینٹ کے خلاف موثر نہیں، موڈرنا

Now Reading:

کورونا ویکسینز ممکنہ طور پر اومی کرون ویرینٹ کے خلاف موثر نہیں، موڈرنا

کورونا ویکسین بنانے والی کمپنی موڈرنا نے کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔

خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق موڈرنا کے سی ای او کا انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی دستیاب ویکسین جتنی ڈیلٹا ویرینٹ کے خلاف موثر تھیں اتنا اس نئی قسم کے لیے ہونے کا امکان نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس بارے میں بات کرنے سے پہلے اعداد و شمار کی طرف نظر ڈالنا ضروری ہے، تاہم تمام سائنسدان جن سے میں نے بات کی ان سب کا کہنا ہے کہ ’یہ اچھا نہیں ہوگا‘۔

موڈرنا کے سی ای او کے اس بیان نےساری دنیا میں ہلچل مچادی ہے جبکہ اس خوف نے بھی جنم لیا ہے کہ کورونا ویکسین کے غیر موثر ہونے سے بیماری کے پھیلاوں میں اضافہ ہوگا جس کی وجہ سے اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ ماہرین اس نئے ویرینٹ کا مشاہدہ کرنے پر دنگ رہ گئے ہیں کیونکہ انہوں نے اس سے قبل کورونا کی اتنی خطرناک قسم نہیں دیکھی ہے۔

Advertisement

دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن نے کورونا کی نئی قسم پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ اومیکرون وائرس پر تشویش ہے مگرعوام کو گھبرانا نہیں چاہیئے۔

جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ امریکا میں آج نہیں تو کل اومیکرون کا کیس سامنے آئے گا، امریکی عوام ویکسین کےذریعے اپنے آپ کو محفوظ کریں، امریکیوں کو محفوظ رکھنے کیلئے تمام اقدامات کئے جائیں گے۔

امریکی صدر نے ڈاکٹر فاؤچی سمیت دیگر طبی مشیروں سے ملاقات کی  جس میں ڈاکٹر فاؤچی نے کہا کہ ویکسین اومیکرون سے کچھ نہ کچھ تحفظ فراہم کرتی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر جوبائیڈن نے دعویٰ‌ کیا تھا کہ کورونا کی نئی قسم سے مقابلےکیلئے تیار ہیں اس پر بھی جلد قابو پالیں ‏گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر