اسموگ میں اضافے پرہائیکورٹ نے صوبائی دارالحکومت لاہورمیں ایک ہفتے کے لیےماحولیاتی لاک ڈاؤن لگانے کا عندیہ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ا سموگ پر قابو نہ پانے کی خلاف کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت مئیر لاہور کرنل ریٹائرڈ میجرمبشر، ڈپٹی ڈائریکٹرماحولیات ،پی ڈی ایم اے اور ماحولیاتی کمیشن کے نمائندے پیش ہوئے۔
چیئرمین ماحولیاتی کمیشن جسٹس ریٹائرڈ علی اکبر قریشی کی جانب سے رپورٹ عدالت میں جمع کروائی گئی جس میں کہا گیاکہ پنجاب بھر کے 6 ہزار 2 سو 77 بھٹوں کی انسپکشن کی گئی۔ ماحول کو آلودہ کرنے والے 8 سو 65 بھٹہ مالکان کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے۔ 26 بھٹہ مالکان کو فوری گرفتار کروا دیا گیا۔ آلودگی کا باعث بننے والے 336 بھٹوں کو مکمل طور پرسیل کردیا گیاہے جبکہ آلودگی کا باعث بنانے والے بھٹوں کو 4 کروڑ 78 لاکھ کے جرمانے بھی کیے گئے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ پنجاب بھرمیں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو 63 لاکھ 52 ہزار روپے کے زائد جرمانے کیے گئے۔ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں 18 ہزار 1 سو 34 گاڑیوں کو وراننگ جاری کی گئی۔ دھواں چھوڑنے والی 441 دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں کو سیل کردیا گیاہے۔ دھواں چھوڑنے والے 4 سو 81 یونٹس کو سیل کردیا گیا۔ فصلوں کی باقیات جلانے والوں 1 ہزار ایک سو 55 افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے۔ 1 کروڑ 24 لاکھ کے زائد کے جرمانے کیے گئے۔
جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ دیکھنا یہ ہے کہ اسموگ کا گراف نیچے آیا ہے یا نہیں۔
پی ڈی ایم اے کے افسر نے بتایا کہ پنجاب کے لیے 12 ٹرینرز تیار کیے ہیں۔ زگ زیگ کے باجود دھوئیں کی روک تھام کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔ پیر کے دن انڈکس 400 کے قریب آیا ہے۔ اگر چھٹی نا ہوتی تو 600 سے زاید ہوتا اس ہفتہ میں انڈکس کافی کم تعداد تک پہنچ جائے گا۔
جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ اسموگ کا انڈیکس کیسے نیچے آئے گا؟ پورے ریجن میں اسموگ کا انڈکس 200 تک چل رہا ہے۔
پی ڈی ایم اے کے افسر نے کہا کہ اسموگ کے انڈیکس 200 تک ہونے کی بڑی وجہ لوکل ٹریفک ہے۔
جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ یہی صورتحال رہی تو ہمیں ایک ہفتہ کے لیے ماحولیاتی لاک ڈاؤن لگانا پڑے گا۔ ہمیں پرائیوٹ دفاتراور اسکول کو ایک ہفتہ کے لیے بند کرنا پڑے گا، لیکن آپ کہہ رہے ہیں کہ اتوار تک صورتحال بہترہوجائے گا آپ کے کہنے پر ایک ہفتہ مزید رک جاتے ہیں اگر آپ ریلوے کے ذریعے سفر کریں تو معلوم ہوگا کہ کتنی آلودگی پھیلائی جارہی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ نے عمل درآمد رپورٹ آئندہ ہفتے طلب کرلی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
