Advertisement
Advertisement
Advertisement

بیٹی کی زبان سے طلاق کا لفظ سن کر دل بیٹھ گیا تھا، بھارتی اداکارہ

Now Reading:

بیٹی کی زبان سے طلاق کا لفظ سن کر دل بیٹھ گیا تھا، بھارتی اداکارہ
بھارتی اداکارہ

بھارتی اداکارہ

بھارتی اداکارہ لارا دتہ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی بیٹی کی زبان سے طلاق کا لفظ سن کر گھبراہٹ کا شکار ہوگئی تھی۔

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ لارا دتہ نے ایک انٹریو کے دوران انکشاف کیا کہ جب میری بیٹی صرف 4 سال کی تھی تو اس نے طلاق کا لفظ استعمال کیا جس سے مجھے دل میں تکلیف سی محسوس ہوئی اور ایسا لگا کہ مجھے ہارٹ اٹیک آنے والا ہے۔

بھارتی اداکارہ نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ایک دن میں اپنے گھر کے کاموں میں مصروف تھی تو میری بیٹی جو قریب بیٹھی ہوئی کھیل میں مصروف تھی اور اس دوران اس نے کہا ’’ مجھے طلاق ہوگئی ہے اور میں گھر چھوڑ کر جارہی ہوں، یہ تمہارا گھر ہے ، اور وہ میرا گھر ہے‘‘۔

لارا دتہ نے کہا کہ میں ایک دم چونک گئی اور بیٹی سے پوچھا، یہ تم کیا کہہ رہی ہو، یہ سب تمہیں کس نے بتایا جس پر بیٹی نے جواب دیا کہ پاپا نے مجھے بتایا ہے کہ جب دو لوگوں کی شادی کے درمیان مسائل رہتے ہیں تو وہ ساتھ رہنے کے بجائے طلاق لے کر الگ الگ رہنا شروع کردیتے ہیں۔

Advertisement

اداکارہ نے مزید بتایا کہ میں نے فوراً اپنے شوہر کو بلاکر پوچھا کہ یہ سب کیا ہے اور تم نے یہ سب بکواس اسے کیوں سکھائی جس پر وہ ہنسنے لگ گیا اور کہا کہ ہم ایک ویب سیریز دیکھ رہے تھے جس میں لڑکے کی دوسری شادی ہورہی تھی اور اس نےطلاق کا لفظ استعمال کیا تو بیٹی نے مجھ سے مطالبہ کیا کہ مجھے اس کا مطلب سمجھائیں اور بطور باپ میں نے سمجھایا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر