Advertisement
Advertisement
Advertisement

صرف بہترین کارکردگی دکھانے والے ایف بی آر ملازمین کو الاؤنس و انعام دینے کا حکم

Now Reading:

صرف بہترین کارکردگی دکھانے والے ایف بی آر ملازمین کو الاؤنس و انعام دینے کا حکم
ایف بی آر

انکم ٹیکس کے حوالے سے ملک کے امیر طبقات کیلئے انتہائی اہم خبر

چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر محمد اشفاق احمد نے ہدایت کی ہے کہ ادارے کے صرف ان افسران اور ملازمین کو خصوصی پرفارمنس الاؤنس اور انعام دینے کی ہدایت کی ہے جنہوں نے پیشہ وارانہ قابلیت اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

ایف بی آر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر محمد اشفاق احمد کی سربراہی میں اجلاس ہپوا جس میں افسران اور ملازمین کے لیے پرفارمنس الاؤنس سے متعلق تجاویز پر نظر ثانی کی گئی۔ اس موقع پر ادارے کے حکام نے پرفارمنس الاؤنس گائیڈ لائینز 2015 کے موجودہ اور مجوزہ ڈرافٹ پر تفصیلی بریفنگ دی۔

چیئرمین ایف بی آر نے ایف بی آر میں قابلیت و لیاقت ، شفافیت اور ایمانداری کو فروغ دینے کے لئے افسران و اہلکاروں کی کوالٹی پرفارمنس کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صرف ایسے افسران و اہلکاروں کو انعام دیا جائے جو پیشہ وارانہ قابلیت اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں اور ناقص کارکردگی اور سست ملازمین کو پرفارمینس الاؤنس نہ دیا جائے۔

ڈاکٹر محمد اشفاق احمد نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو انتظامیہ اور ایچ آر ونگ کو ایف بی آر پرفارمنس الاؤنس دوسرے وفاقی اداروں کے مساوی لانے کے لئےجامع تجاویز پیش کرنے کی بھی ہدایت کی، ان کا کہنا تھا کہ بہترین کارکردگی دکھانے والے ملازمین کی حوصلہ افزائی مناسب مالی انعام کے ذریعے کی جائے۔

چیئرمین ایف بی آر نے ادارے میں شفافیت اور میرٹ کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بہترین پیشہ وارانہ صلاحیت اور کارکردگی دکھانے والے ملازمین کی حوصلہ افزائی کی جائے، ایف بی آر کی مالی اور انتظامی خودمختاری کو حاصل کرنے کے لئے اخراجات میں کمی نہایت اہمیت کی حامل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
پی آئی اے کا برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن بحال، خواجہ آصف نے افتتاح کردیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سونے کی تجارت پر عائد پابندی ختم کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر