Advertisement
Advertisement
Advertisement

تیندوے کے جبڑے سے اپنے بچے کو چھڑانے والی خاتون کے چرچے

Now Reading:

تیندوے کے جبڑے سے اپنے بچے کو چھڑانے والی خاتون کے چرچے

بھارتی شہر بھوپال میں تیندوے کے جبڑے سے اپنے بچے کو چھڑانے والی خاتون کے چرچے ہورہے ہیں۔

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال میں ایک خاتون کے بہادری کے چرچے ہورہے ہیں جس نے تیندوے کے جبڑے سے اپنے 6 سالہ بچے کو بچالیا۔

تفصیلات کے مطابق بھوپال کے گاؤں بڑی جھریا کی رہائشی خاتون شام کے وقت اپنے جھونپڑی کے باہر بیٹھے اپنے شوہر کے گھر واپس آنے کا انتظار کررہی تھی اور اس دوران ان کی گود میں نومولود بھی موجود تھا جب کہ باقی دو بچے ساتھ ہی بیٹھے ہوئے تھے جن میں 6 سال کا راہل بھی شامل تھا۔

قبائلی خاتون اپنے پاس ہی بیٹھے تیندوے سے بے خبر تھی جو اپنے شکار کی طاق میں چھپ کر بیٹھا ہوا تھا اور جیسے ہی خاتون کا رخ دوسری جانب ہوا، تیندوے نے 6 سالہ راہل کو دبوچ لیا اور اسے اپنے جبڑے میں دباکر ایک طرف کو بھاگ گیا۔

Advertisement

نڈر خاتون نے فوراً اپنی گود میں موجود نومولود کو دوسرے بچے کے حوالے کیا اور انہیں گھر کے اندر جانے کا کہہ کر اندھیرے میں تیندوے کے پیچھے بھاگی جو آگے چل کر ایک کونے میں بیٹھ چکا تھا۔

قبائلی خاتون نے بغیر کسی ہتھیار یا ڈنڈے کے تیندوے کا بھرپور مقابلہ کیا اور آخر کار اپنے بچے کو اس کے چنگل سے چھڑانے میں کامیابی حاصل کی لیکن اس دوران نہ صرف خاتون بری طرح زخمی ہوئی بلکہ  تیندوے کے حملے سے 6 سالہ بچے کی آنکھ کو بھی شدید نقصان پہنچا اور وہ بہت زیادہ خوفزدہ ہوگیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر