برطانیہ سےتعلق رکھنے والی خاتون ٹینس کھلاڑی جوہانا کونٹا نے عالمی ٹینس سے رٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
جوہانا کونٹا 2017 میں برٹش اوپن کی سیمی فائنلسٹ بھی رہ چکی ہیں ، جبکہ 2016 میں آسٹریلین اوپن اور 2019 میں فرنچ اوپن میں بھی ان کی کارکردگی بے حد شانداار رہی تھی ۔
میں جوہانا کونٹا نے 2019 میں یو ایس اوپن میں کوارٹر فائنل تک رسائی حاسل کی تھی۔
جوہانا کونٹا نے سوشل میڈیا پر رٹائرمنٹ کا اعلان کیا اور کہا کہ انہیں بے حد خوشی ہے کہ وہ بہترین ٹینس کھیل کر رٹائرمنٹ لے رہی ہیں۔
ہینگری کے گھرانے سے تعلق رکھنے والی جوہانا کونٹا نے آسٹریلیا میں آنکھ کھولی اور 14 سال کی عمر میں برطانیہ میں مستقل سکونت اختیار کی ۔
جوہانا کونٹا کو 2012 میں برطانیہ کی بہترین اور کامیاب ترین ٹینس کھلاڑی کا اعزاز بھی حاصل ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
