مستقبل میں انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان کے ساتھ “کام کرنے کی توقع رکھتا ہے” اور ان کا کہنا ہے کہ وہ تنظیم کے ساتھ “معاہدے پر برقرار ہیں۔
یاد رہے کہ فرسٹ کلاس کرکٹر عظیم رفیق کی جانب سے مائیکل وان پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے میچز کے دوران عظیم رفیق اور دوسرے ساتھی ایشین کھلاڑیوں کو نسل پرستی کے جملے کہے تھے۔
مائیکل وان نے ان الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔
مائیکل وان نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو 2003 سے 2008 تک بطور کپتان فرنٹ لائن پر لیڈ کیا تھا۔ انہوں نے اپنا مکمل فرسٹ کلاس کیرئیریارک شائر کی جانب سے کھیلا۔
سابق فرسٹ کلاس کرکٹر عظیم رفیق کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کے بعد برطانوی نشریاتی ادارے نے مائیکل وان کو ایشز سیریز کے کمنٹری پینل سے الگ کر دیا گیا تھا۔
نشریاتی ادارے کے ترجمان نے کہا کہ ہم سابق کپتان کے مکمل رابطے میں ہیں اور وہ اب بھی ہمارے ادارے کے ساتھ کنٹریکٹ پر ہیں۔
نشریاتی ادارے کی جانب سے اس وضاحت کے بعد امید کی جارہی ہے کہ رواں ماہ شروع ہونے والی ایشز سیریز کے لئے کمنٹری بھی کرسکیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
