Advertisement
Advertisement
Advertisement

این اے 133 ضمنی انتخاب: ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کی انتخابی امیدواران سے اہم ملاقات

Now Reading:

این اے 133 ضمنی انتخاب: ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کی انتخابی امیدواران سے اہم ملاقات

لاہور کے حلقہ این اے 133 ضمنی انتخاب کے حوالے سے  ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے انتخابی امیدواران کے ساتھ اہم ملاقات کی ہے۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کی انتخابی امیدواران سے ضابطہ اخلاق کے حوالے سے ملاقات میں سیکیورٹی حکام نے بھی شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے امیدواران کو ہدایت کی کہ وہ انتخابات سے پہلے اور پولنگ کے روز مکمل طور پر ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کریں۔

دسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے تنبیہہ کی کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈی آر او نے سیکیورٹی حکام کو ہدایت کی کہ وہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنائیں۔

Advertisement

اجلاس میں بتایا گیا کہ ریٹرننگ آفیسر اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر فوری کارروائی کرتے ہوئے اسلم گڑھا اور میاں طارق نامی دو افراد کو ووٹ خریداری کے الزام پر سمن جاری کر دئیے۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے پیپلز پارٹی امیدوار اسلم گل کو بیس ہزار جرمانہ ادا کرنے کے احکامات جاری کئے۔ چوہدری اسلم گل کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

چوہدری اسلم گل کو تحریری وضاحت موصول ہونے پر تنبیہ کی گئی ہے اور جرمانہ ادا کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر