
ایشین باکسنگ چیمپئین عثمان وزیر نے اپنی گلی انٹرنیشنل ٹائٹل فائٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کےم طابق ایشین باکسنگ چیمپئین عثمان وزیر اور سابق کپتان پاکستان باکسنگ ٹیم آصف ہزا رہ نے دبئی میں پریس کانفرنس کی۔
عثمان وزیر ورلڈ باکسنگ کونسل مڈل ایسٹ ٹائٹل کے لئے 15 دسمبر کو رنگ میں اتریں گے، عثمان وزیر کی ٹائٹل فائٹ تنزانیہ کے ٹاپ باکسر سے ہوگی ۔
یاد رہے کہ عثمان وزیر پاکستان کے پہلے ایشین چیمپئین باکسر ہیں۔
پاکستان باکسنگ ٹیم کے سابق کپتان آصف ہزارہ ایشئین ٹائٹل کے لیے لڑائی لڑیں گے ، آصف ہزارہ کا مقابلہ یوگنڈا کے باکسر سے ہو گا۔
عثمان وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان گورنمنٹ سے مدد کی اپیل کرتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ خواہش کے کہ کبھی بھارتی باکسر مقابلے میں آئے ۔
عثمان وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے تین ماہ سے دبئی میں موجود ہوں۔
اس موقع پر آصف ہزارہ کا کہنا تھا کہ انشااللہ ایشئین چیمپئین ٹائٹل کا پاکستان کے نام کروں گا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News