
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لئے 20 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے ۔
زخمی شکیب الحسن کی مثبت فٹنیس رپورٹ کے بعد کرکٹ بورڈ نے ان کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شکیب الحسن کی واپسی سے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو باؤلنگ اور بیٹنگ میں کافی مدد حاسل رہے گی۔
حیران کن طور پر ٹیم سلیکٹر نے محمد نعیم کو بھی ٹیم میں شامل کر لیا ہے جو بنگلہ دیش کے لئے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میچز کھیل چکے ہیں ۔ محمد نعیم نے اپنے 6 فرسٹ کلاس میچوں میں 16.63 کی ایوریج سے رنز بنائے ہیں اور صرف ایک نصف سنچری کے مالک ہیں۔
بنگلہ دیش کے اسکواڈ میں مومن الحق (کپتان)، شادمان اسلام ، سیف حسن، نجم الحسین شنٹو، مشفق الرحیم ، شکیب الحسن، لٹن داس، یاسر علی، نورالحسن، مہدی حسن ، تیج الاسلام ، تسکین احمد، عبادت حسین، ابو جید، نعیم حسن ، محمودالحسن، ریج الرحمان ، خالد احمد، شاہدالسلام اور محمد نعیم شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News