
این سی او سی کا کہنا ہے کہ کورونا کی اومی کرون قسم سے بچنے کیلئے ویکسینیشن ہی واحد راستہ ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا جس میں وبائی امراض کے چارٹ کے اعدادوشمار کاجائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں کورونا ویکسینیش کا ، کورونا کیسز کی شرح کا ، ملک میں آکسیجن پروڈکشن و تقسیم اور ملک بھر میں آکسیجن کی ترسیل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
این سی او سی نے اجلاس میں لازمی ویکسینیشن کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا۔
اجلاس میں این سی او سی کا نئے آکسیجن پلانٹ کی تنصیب کی اور ترسیل کے مسائل کا شکارعلاقوں میں آکسیجن پلانٹ لگانے کی تجویز پیش کی گئی۔
واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کا سال 2019 کے آخر میں پہلا کیس رپورٹ ہوا تھا اور آہستہ آہستہ کر کے پوری دنیا کو اس نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
اس وبا سے اب تک پوری دنیا میں 5170919 لوگوں کی اموات ہو چکی ہیں۔
ابھی اس وائرس پر مکمل طور پر قابو نہیں پایا گیا تھا کہ اس کی اقسام بھی آگئیں اور ان سے بھی کئی لوگ اس دنیائے فانی سے کوچ کر گئے۔
نئی قسم اومی کرون ہے جو جنوبی افریقہ میں دریافت کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News