Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزارت ریلوے: مسافروں کا خطرناک آتش گیر مادہ لے جانے پر پابندی عائد

Now Reading:

وزارت ریلوے: مسافروں کا خطرناک آتش گیر مادہ لے جانے پر پابندی عائد

وزارت ریلوے نے مسافروں کا خطرناک آتش گیر مادہ لے جانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

وزارت ریلوے کے جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی مسافر کو ہرقسم کا خطرناک آتش گیر مادہ، گیس سلنڈر اور آئل کا چولہا وغیرہ ٹرین میں لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

 ٹرین کے اندر چولہا یا کسی بھی قسم کی آگ جلانا نہ صرف مسافروں کی جان و مال کے لیے خطرناک ہے بلکہ پاکستان ریلوے کے لیے بڑا نقصان ہے۔

ماضی میں ایسی بے قاعدگیوں کے نتیجے میں مالی وجانی نقصان ہوا، مسافر شدید زخمی ہوئے اور کافی تعداد میں ریلوے کی املاک کو نقصان پہنچا۔

 لہٰذا مسافروں سے درخواست کی جاتی ہے کہ یہ ان کے اپنے بھی فائدے میں ہے کہ ٹرین میں وہ خود بھی آگ نہ جلائیں اور نہ کسی دوسرے مسافر کو آگ یا آئل والا چولہا جلانے کی اجازت دیں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں : وزارت ریلوے کے ملازمین کے لئے ہاؤسنگ اسکیم کا اعلان

 کیونکہ یہ عمل نہ صرف خطرناک نتائج کا موجب بن سکتا ہے بلکہ یہ ایک جرم بھی ہے لہٰذا ریلوے ایکٹ کی مندرجہ بالاہدایات کو نظر انداز کرنا ذاتی حفاظت کے لیے انتہائی خطرناک ہوسکتاہے۔

 اس سلسلے میں مسافروں کو آگاہی دینے کے لیے ٹائم ٹیبل پر، تمام ریزرویشن دفاتر، ویٹنگ رومز، کوچز اور کمپیوٹر ریزرویشن ٹکٹس پر یہ ہدایات درج کی جائیں اور اس کے علاوہ یہ پیغام ای ٹکٹس پر بھی ایس ایم ایس کے ذریعے بھیجا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی قیاس آرائیاں مسترد کر دیں
ایم کیوایم کے وفد کی شہبازشریف سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بات چیت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر