Advertisement
Advertisement
Advertisement

اس الیکشن پر پیپلزپارٹی کا ہر ورکر جاگ گیا ہے، شہلا رضا

Now Reading:

اس الیکشن پر پیپلزپارٹی کا ہر ورکر جاگ گیا ہے، شہلا رضا
شہلا رضا

شہلا رضا کا خطاب

 شہلا رضا کا کہنا ہےکہ اس الیکشن پر پیپلزپارٹی کا ہر ورکر جاگ گیا ہے۔

رہنما پیپلزپارٹی شہلا رضا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عوامی مہم کا آغاز ہو چکا جو پنجاب میں جاری رہیگا، عوام جا گ گئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان پہ مثال پوری اترتی ہے کہ نارنگی سیاست کا رنگ بدلتا رہتا ہے، ہماری جماعت نے ہمیشہ خواتین کو عزت دی اور باقاعدہ خواتین کا ونگ بنایا، نصرت بھٹو نے آمر ضیاء الحق کے خلاف تحریک کا آغاز کیا۔

شہلا رضا نے مولانا فضل الرحمان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ یہ جلسوں میں خواتین کو پسند نہیں کرتے مگر ان کے پسندیدہ گھرانوں کی خواتین مخصوص نشستوں پر ممبران اسمبلی بن جاتی ہیں۔

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو ویڈیوز کے حوالے سے اپنا کام تیز کرنا کرنا چاہیے،  ۔پیسے کے لیے ملک چھوڑ کر بھاگنے والوں سے کیا توقع کی جا سکتی ہے

Advertisement

انہوں نے کہاکہ ہم تو سندھ سے یہاں آئے ہیں کہ بتائیں وہاں پہ ہم کیا کام کررہے ہیں، ہم تو ہمیشہ عوام کی سیاست کرتے ہیں انہوں نے کبھی عوام کی سیاست کی ہو تو پتہ چلے،آئندہ تحریک انصاف کے لوگ ان سے ٹکٹ نہیں لیں گے، جو جہاں پیدا ہوتا ہے اس کی محبت ختم نہیں ہوتی پیپلزپارٹی کو پنجاب سے ختم نہیں کیا جا سکتا۔

شہلا رضا نے کہاکہ پہلے کہا جاتا تھا کہ پیپلزپارٹی مقابلے میں نہیں ہے اب تو پیپلزپارٹی سے ہی مقابلہ ہے،میں سندھ کی وزیر ہوں پنجاب کی نہیں ذاتی گاڑی استعمال کر رہی ہوں، میں قادر مند، سعید غنی کے الیکشن میں نہیں تھی میں کشمیر جاتی ہوں مگر گنڈا پور کی طرح پیسے نہیں بانٹتی۔

انہوں نے کہاکہ اس سے قبل بھی ن لیگ اس طرح کے معاملات میں متحرک رہی ہے جیسے جسٹس قیوم کا معاملہ تھا، ان کو تو اب بھی نوازا جا رہاہے، جسٹس رمدے،  جسٹس رفیق تارڑ والے معاملات سب کے سامنے ہیں، رانا شمیم تو ان کے عہدیدار رہے ہیں وہ تو ان کے اپنے بندے ہیں، میں اپنا حلف دیتی ہوں کہ پیسوں کی تقسیم میں شامل نہیں ہوں۔

پی پی رہنما نے کہاکہ اسلم گل کے پاس تو پیسے ہی نہیں ہیں تبھی وہ گلی گلی پھر رہے ہیں، ن لیگ کی تاریخ کا سب کو پتہ ہے یہ بیماری کا بہانہ بنا کر بھاگ گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا
فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک
سونا کتنا مہنگا؟ قمیت میں مزید اضافہ ریکارڈ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر