Advertisement
Advertisement
Advertisement

وفاقی دارالحکومت میں اسکول بند رکھنے کا فیصلہ برقرار

Now Reading:

وفاقی دارالحکومت میں اسکول بند رکھنے کا فیصلہ برقرار

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اسکول بند رکھنے کا فیصلہ برقرار ہے۔

 تفصیلات کے مطابق آرڈیننس کے ذریعے اسلام آباد کے تعلیمی ادارے میونسپل کارپوریشن کے ماتحت کرنے کے معاملے پر فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشن جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا اسکول بند رکھنے کا فیصلہ برقرار ہے۔

جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ جب تک آرڈیننس واپس نہیں لیا جاتا اسکولوں کی بندش جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں مجبور کیا گیا کہ ہم اسکول بند کریں، اسلام آباد کے 390 ادارے ایک آرڈیننس کے ذریعے میئر کے ماتحت کر دیئے گئے ہیں۔

Advertisement
یہ بھی پڑھیں: وفاقی دارالحکومت کے اسکولوں میں تیسرے روز بھی تعلیمی سرگرمیاں معطل

 جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کہا کہ آرڈیننس کا مقصد آہستہ آہستہ تعلیمی اداروں کی نجکاری ہے، اساتذہ نے بڑے صبر سے کام لیا ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔

انکا کہنا ہے کہ آرڈیننس کی کلاز 166 واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں، جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے اگلے لائحہ عمل تک اساتذہ بائیکاٹ پر رہیں گے۔

جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے مزید کہا کہ آرڈیننس پر عجلت میں سے لیا گیا اسٹیک ہولڈر سے مشاورت نہیں کی گئی، اس وجہ سے انہیں یہ شق ضرور واپس لینی پڑے گی۔

واضح رہے کہ چیئرمین ایکشن کمیٹی جناب فضل مولا صاحب نے ایکشن کمیٹی کی میٹنگ کا اعلان کیا ہے جس میں آئندہ کا لائحہ عمل پیش کیا جائے گا۔

Advertisement

جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کہا کہ ہم ایک دن بھی اپنے تعلیمی اداروں سے غیر حاصل نہیں رہے، احتجاج و بائکاٹ ہمارا جمہوری و آئینی حق ہے، آج بھی تمام اسٹاف اپنے اداروں میں بروقت حاضر رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے مگر کلاسز کا بائیکاٹ رہیگا، اپنے اپنے اداروں کے باہر اکھٹے ہو کر بینر کے ہمراہ احتجاج جاری رکھیں گے۔

جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے مزید کہا کہ تمام ہیڈ صاحبان پی ٹی اے (اسکول منیجمنٹ کمیٹی و کالج مینجمنٹ کمیٹی) کے عہدیداران کا اجلاس بلا کر ان کو اعتماد میں لیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں آج ہو گا، خواجہ آصف کی بھی شرکت متوقع
پاکستان نے اینٹی ڈرون جیمر گن تیار کر لی ، ایکسپو نمائش میں متعارف کروا دی گئی
اگلے ہفتے آئینی ترمیم کی کوئی شکل نکل آئے گی ، خواجہ آصف
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر