Advertisement
Advertisement
Advertisement

سپریم کورٹ کا آغا سراج درانی کو نیب کے سامنے سرنڈر کرنے کا حکم

Now Reading:

سپریم کورٹ کا آغا سراج درانی کو نیب کے سامنے سرنڈر کرنے کا حکم
سپریم کورٹ

سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے اسپیکر سندھ آغا سراج درانی کو نیب کے سامنے سرنڈر کرنے کا حکم دے دیا۔ 

سپریم کورٹ میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے آغا سراج درانی کے وکیل کی جانب سے ٹرائل کورٹ کے سامنے سرنڈر کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر سندھ اسمبلی پہلے سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر عمل کریں۔

جسٹس عمرعطا بندیال نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ٹرائل کورٹ کے سامنے سرنڈر کرنے کا حکم نہیں دے سکتے، ہم نے قانون کے مطابق چلنا ہے۔

جسٹس سجاد علی شاہ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ آغا سراج درانی پہلے نیب اتھارٹی کو سرنڈر کریں، سرنڈر کریں گے تو آپ کی درخواست ضمانت قبول کرلیں گے۔

Advertisement

اس موقع پر آغا سراج درانی کے وکیل نے جواب دیا کہ عدالت کے سامنے موکل نے سرنڈر کر دیا ہے، کم از کم ٹرائل کورٹ کے سامنے سرنڈر کرنے کی اجازت دیدیں۔

جس پر جسٹس سجاد علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ اس طرح کے سرنڈر کو عدالت نہیں مانتی اور جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ ملزم نے نیب کے سامنے سرنڈر نہیں کیا۔ عدالت نے کہا کہ ہائی کورٹ سے ضمانت خارج ہونے کے ضمانت بعد از گرفتاری کیسے کی گئی۔

بعد ازاں سپریم کورٹ کی جانب سے حکم جاری کیا گیا کہ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نیب کے سامنے سرنڈر ہوں۔

دوسری جانب میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسپیکر سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہم قانون کی پیروی کرتے ہیں، ہماری قیادت نے ہمیں قانون کی پاسداری سکھائی ہے، ہائی کورٹ سے سپریم کورٹ ریلیف لینے کے لیے آئے ہیں اور عدالتی حکم ہمیشہ مانتے ائے ہیں، عدالتوں میں پہلی بار نہیں آئے۔

صحافی نے سوال کیا کہ آپ گرفتاری یہاں دیں گے یا سندھ جا کر دیں گے۔ جس پر آغا سراج درانی نے جواب دیا کہ عدالت سے باہر نکلیں گے تو پتا چلے گا کہاں سے گرفتار ہونا ہے۔

Advertisement

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسمبلی کا اجلاس نہیں بلا سکتا،اسمبلی اپنے طریقہ کار سے چلتی ہے۔

کیس کا پس منظر

قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے اسپیکر سندھ اسمبلی پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے غیر قانونی آمدن سے اپنے بچوں کے نام پراپرٹی خریدی ہے جس پر آغا سراج درانی نے اپنی درخواست ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کیا۔

سندھ ہائی کورٹ نے اسپیکر سندھ اسمبلی سمیت 11 ملزمان کی درخواستِ ضمانت مسترد کر دی  جب کہ نیب ٹیم نے آغا سراج درانی کی گرفتاری کے لیے چھاپے بھی مارے لیکن روپوش ہو گئے تھے۔

بعد ازاں  آغا سراج درانی نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ضمانت کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر