Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئین پاکستان کے مطابق ایک ایم این اے وزیر اعظم بننے کا اہل ہے، خرم شیر زمان

Now Reading:

آئین پاکستان کے مطابق ایک ایم این اے وزیر اعظم بننے کا اہل ہے، خرم شیر زمان

تحریک انصاف کراچی کے صدر اور رکن صوبائی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ آئین پاکستان کے مطابق ایک ایم این اے وزیر اعظم بننے کا اہل ہے۔

خرم شیر زمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایک سینیٹر بھی وزیر اعظم نہیں بن سکتا، ایم این اے اس لیے اہل ہیں کیونکہ وہ براہ راست عوام کے ووٹ سے منتخب ہوتے ہیں، آئین پاکستان کے مطابق ایک ایم این اے وزیر اعظم بننے کا اہل ہے۔

انہوں نے کہا کہ بغیر بلدیاتی الیکشن لڑے کوئی سندھ میں مئیر منتخب کیسے ہوسکتا ہے؟ یہ پاکستان کے آئین سے براہ راست تصادم ہے۔

تحریک انصاف کراچی کے صدر اور رکن صوبائی خرم شیر زمان کا مزید کہا کہ میرے خیال سے عدالتوں کیلئے یہ اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، اعلیٰ عدلیہ سے درخواست ہے سندھ حکومت کے بلدیاتی بل کو کلعدم قرار دیا جائے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کراچی کے صدر اور رکن صوبائی خرم شیر زمان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ بلاول تیار ہوجائیں ہم پورے سندھ میں مہم چلائیں گے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ عجلت میں جمہوریت کا قتل کیا گیا ہے، پاکستان کی ہر جماعت بلدیاتی ترمیمی بل کے خلاف ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ سیکریٹ بیلٹ کے ذریعے نااہل میئر کو لانا  چاہتے ہیں، 70 سے 75 کروڑ روپے لگا کر پیپلز پارٹی میئر لائے گی اور توقع کر رہے تھے بلاول بھٹو زرداری خوف سے باہر نکل کر شیر کے طرح مقابلہ کریں گے۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ یہ گیدڑ ہیں اور گیدڑ چھپ کر مقابلہ کرتے ہیں، مقامی حکومت سے صحت اور تعلیم کا نظام بھی لے لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میئر کو دودھ کی قیمتیں طے کرنے کا بھی حق نہیں دے رہے، دو نمبر نظام آرہا ہےان میں زرا سی عقل ہوتی تو اسلام آباد یا کے پی کے کا قانون ہی دیکھ لیتے۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ یہ گھبراہٹ کا  شکار ہوگئے ہیں اب کہتے ہیں سیاسی جماعتوں سے مشاورت کرکے ترمیم لائیں گے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ بل میں یہ بھی نہیں درج کہ مدت مکمل ہونے پر الیکشن کب ہوں گے، بل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ پنجاب ، کے پی آگے بڑے رہا ہے اور  میرے صوبے کی سسکیاں بڑھتی جارہی ہیں ، اگر بل واپس نہ لیا گیا تو پورے سندھ کو سڑکوں پر لائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں عدلیہ پر پورا یقین ہے ہم نے عدلیہ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے، ہمیں یقین ہے ہمیں انصاف ملے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر